دلچسپ مضامین

احساس کمتری. تحریر بشارت حسین

احساس کمتری
احساس کمتری کو عموما ایک لا علاج بیماری گردانا جاتا ہے لیکن یہ ایک خام خیالی ہے اس کے برعکس یہ کوئی خاص بیماری نہیں بلکہ معاشرے کے بناوٹی اثرات ہوتے ہیں جو کسی شخص کے کسی کمزور پہلو پہلو پر بار بار مرتب ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر ہمارے معاشرے میں غریب آدمی کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اکثر ہمارا غریب طبقہ احساس کمتری کا شکار ہوا پھرتا ہے اب وہ اپنے آپ کو امیر ثابت کرنے کیلئے کیا کیا جتن کرتے ہیں۔
حالانکہ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں یہ ایک معاشرے کی تنگ نظری ہے ورنہ عزت کا امیری اور غریبی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
ہمارا معاشرہ غریب کو یہ احساس دلاتا ہے کہ غریب بندے کی عزت نہیں جبکہ عزت کی فکر سب سے زیادہ غریب آدمی کو ہوتی ہے کیونکہ اس کے پاس کھونے کیلئے عزت کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔
آج کے اس دور میں لوگوں نے عزت کا تعلق پیسے دولت سے جوڑ لیا ہے حالانکہ ایسا بلکل بھی نہیں۔
آپ جہاں ہیں جس حالت میں اللہ کا شکر ادا کریں۔
اپنے آپ کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں ہمیشہ سر اٹھا کر جئییں کوئی آپ کی عزت کرتا ہے اس کو عزت دیں جو آپکی عزت نہیں کرتا اس کو اپنے سے دور کریں اپنی بات اور رائے جہاں ضرورت ہو دیں لیکن اپنے آپ کو کمتر سمجھ کر نہیں بلکہ ایک ذمہ دار فرد کے طور پر۔
کسی کی جھوٹی تعریف اور چاپلوسی ہر گز نہ کریں خود کو اپنے بچوں کو کسی کے سامنے مت جھکائیں۔
اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھیں جہاں کوئی آپکی توہین کرے اس کو وہاں ہی سبق سکھائیں تاکہ کمزور لوگ آپ کو دیکھ کر ہمت پکڑیں۔
اپنے کام میں محنت کریں دوسروں کی طرف مت دیکھیں۔
خود اعتمادی پیدا کریں کبھی بھی ہمت نہ ہاریں۔
لوگوں میں اپنے آپ کو اونچا ظاہر کرنے کیلئے جھوٹ نہ بولیں کسی کو آپ کے امیر یا غریب ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔
اپنے سے نیچے کے لوگوں کو دیکھیں اور انکی مدد کریں اپنے سے اوپر مت دیکھیں اور نہ انکو وقعت دیں۔
ہمیشہ لوگوں کے ساتھ اچھی گفتگو کریں۔
یاد رکھیں اللہ نے ہم۔شب کو آزاد پیدا کیا ہے کوئی کسی کا غلام نہیں کوئی چھوٹا بڑا نہیں یہ فرق ہمارے اپنے ڈالے ہوئے ہیں انکو ہم نے مل کر ختم کرنا ہے۔
ان شاء اللہ۔
Writer Basharat Hussain Ayub
https://twitter.com/Emerging_PAK_B?s=09

فالو کریں
میگزین at Jabbli Views
جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔
Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں