سیاحت وثقافت

سی پیک کے تحت گوادر میں مکمل اور جاری منصوبوں کا جائزہ تحریر سبحان اختر (ٹرو جنرلزم)

‏سی پیک کےتحت گوادرمیں مکمل اورجاری منصوبوں کاجائزہ

گوادار ایسٹ بےایکسپریس وئے۔
مقصد گوادر پورٹ کی تمام ٹریفک کو2300 ایکڑ پرمشتمل گوادرسٹی فری زون سمیت نیشنل ہائی وئےکےساتھ منسلک کرناتھا۔6 لین پرمشتمل سڑک کی لاگت 168ملین ڈالرزلاگت آئی۔منصوبہ2017میں شروع ہوکر2020میں مکمل چکاہے۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ۔
230 ملین ڈالرزکےاس منصوب کا آغاز31 اکتوبر2019کو ہوا۔شہر سے26کلومیٹر دورمشرقی جانب زیر تعمیر اس ائیرپورٹ پر دنیا کابڑئے سے بڑا جہازبھی لینڈ کرسکےگا۔4300 ایکڑ پرمشتمل ملک کاسب بڑا ائرپورٹ 2022 میں مکمل ہوگا۔کارگو ہینڈل کرنیکی سالانہ گنجائش 30ہزارٹن ہے۔

ریک واٹر کی توسیع


بندرگاہ پر فی الحال 3جہاز ٹھہرسکتےہیں۔2029میں75جبکہ2045میں 150 کا ٹارگٹ ہے۔ گنجائش بڑھانےکےلئے بریک واٹرکومزید 14کلومیٹر تک بڑھانے کامنصوبہ ہے۔ لاگت 123 ملین ڈالرزہے۔ منصوبےپر رپورٹ چین سے فائنل ہوچکی اور پورٹ اتھارٹی میں مزید کام جاری ہے۔ جلد آغاز متوقع ہے۔

‏پورٹ گہرائی کی توسیع
پورٹ کے مغربی اور شمال مغربی حصے پر مزید کنٹیر ٹرمینلز کی تعمیر کے لئے پانی کی گہرائی میں مزید توسیع درکار ہے۔ 27 ملین ڈالرز کی لاگت کے اس منصوبے کی حتمی رپورٹ چین سے آچکی ہے۔ متعلقہ ادارئے مزید کام کررہے ہیں۔ منصوبے کا آغاز جلد متوقع ہے۔

فری زون کاقیام
مقصد تمام اشیاکی سٹوریج کا بیک اپ مہیاکرناہے۔لاگت 32 ملین ڈالرزہے۔ کل رقبہ6300 ایکڑہے۔2280 پر پورٹ فری زون،3000پر انڈسٹریل زون جبکہ 1000 پرایکسپورٹ پراسس یونٹس ہیں۔2018میں فیز1 مکمل ہوچکا صنعتی نمائش بھی کامیاب رہی۔ فیز2میں انڈسٹریزکی تعمیرجلدشروع ہونیکاامکان ہے۔

300 بیڈز پرمشتمل پاک چائینہ فرینڈشپ ہاسپٹل
100 ملین ڈالرزکےمنصوبے پر2019 میں آغازہوا۔ فیز1 کےتحت50 بیڈزکا20فیصد کام مکمل ہوچکا۔ہسپتال کاکل رقبہ 63 ایکڑہے۔جس میں6 بلاکس تعمیرہونےہیں۔ ہر بلاک کی گنجائش 50 بیڈز ہوگی۔ میڈیکل کالج کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔

پاک چائینہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ
18 ایکڑ رقبے پر مشتمل اس منصوبے کی لاگت 10 ملین ڈالرز ہے۔ مقامی آبادی کو جدید فنون کی تربیتی سہولیات مہا کرنا مقصد ہے۔جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو خاطر خواہ روزگار ملےگا۔ 16 دسمبر 2019 کو منصوبے کا آغاز ہوچکاہے۔تکمیل رواں سال متوقع ہے۔

گوادرسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹرپلان
مقصدگوادرکے1193مربعع کلومیٹر رقبےپرباقاعدہ پلاننگ کےتحت کسی بھی چیزکی تعمیرممکن بناناہے۔ ماسٹر پلان بنانےکا آغاز2015مٰیں ہوانومبر2019میں مکمل ہوگیا۔4ملین ڈالرزلاگت آئی۔
Follow me on Twitter
@truejournalizm

فالو کریں
میگزین at Jabbli Views
جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔
Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں