اسلام

میرے آنکھوں میں آنسو آگئے تحریر سمعیہ علی @bird_0099

‏عنوان ۔۔ میری آنکھوں میں آنسو آگئے،
تحریر سمعیہ علی
جب اللہ نے مجھ سے پوچھا

!
“اَلَسْتُ بِرَبِّکُم” کیا میں تمہارا رب نہیں؟
میں نے کہا “بَلَا” بےشک آپ ہی ہیں،
اس پر اللہ نے بڑے لاڈ سے کہا

مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ تونگری (مالداری)کی حالت میں صبح کروں یا فقر کی حالت میں کیونکہ میں  نہیں جانتا کہ ان دونوں میں سے میرے لیے کونسی حالت بہتر ہے

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

“فَاَیْنَ تَزْھَبُوْن” تو پھر کدھر جارہے ہو مجھے چھوڑ کر؟
کیا کوٸی انسان تمہیں مجھ سے زیادہ محبت دے سکتا ہے؟ کیا دنیا مجھ سے زیادہ تمہیں نوازتی ہے؟ کیا دیکھتے نہیں جو فرشتے تمہارے کیے ہوئے گناہ میرے پاس لاتے ہیں تو میں صبح انہی کے ہاتھوں تمہارا رزق بھیج دیتا ہوں_” اے انسان پھر تو اتنا غافل کیوں ؟
رضاسے متعلق مختلف صورتیں:
دعا مانگنا، گناہوں سے نفرت کرنا، گناہوں سے بچنے کی دعا کرنا، مغفرت طلب کرنا، گناہ کے مرتکب سے ناراض ہونا، اسباب گناہ کو برا جاننا، اس پر راضی نہ ہونا، امربالمعروف ونہی عن المنکر کے ذریعے اس کو ختم کرنے کی کوشش کرنا، گناہوں والی سرزمین سے بھاگنا اور اس کی مذمت کرنا، دِین پر معاونت کرنے والے اسباب کو اختیار کرنا،یہ تمام امور رضا کے خلاف نہیں۔شکوہ کے طور پر مصیبت کا اظہار کرنا، دل سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر ناراض ہونا، کھانے کی اشیاء کو برا کہنا اور ان میں عیب نکالنا، یہ تمام امور رضا کے خلاف ہیں۔ اس طرح کہنا کہ ’’فقر آزمائش ہے، اہل وعیال غم اور تھکاوٹ کا باعث ہیں، پیشہ اختیار کرنا تکلیف اور مشقت ہے۔‘‘ یہ تمام باتیں رضا میں خلل ڈالتی ہیں بلکہ بندے کو چاہیے کہ وہ تدبیر اور مملکت کو اس کے مدبر اور مالک کے سپرد کردے اور وہ کہے جو امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا تھاکہ: ’’مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ تونگری (مالداری)کی حالت میں صبح کروں یا فقر کی حالت میں کیونکہ میں  نہیں جانتا کہ ان دونوں میں سے میرے لیے کونسی حالت بہتر ہے
‎@Bird_0099

فالو کریں
میگزین at Jabbli Views
جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔
Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں