تازہ ترین

پن بجلی کا ایک اور منصوبہ مکمل کتنے میگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جانئے

‏720

میگاواٹ پن بجلی کا منصوبہ مکمل

اشتہارات


Qries

پنجاب اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع کروٹ کے مقام پر یہ منصوبہ سی پیک کے تحت 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کی مدد سے مکمل ہوا ہے. 30 سال تک چینی کمپنی منافع لے گی جسکے بعد اسے پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا جاے گا.

سالانہ 3 ارب یونٹس سستی بجلی حاصل ہوگی جو ‏50 لاکھ لوگوں کیلئے کافی ہوگی. سی پیک کے تحت پن بجلی کے 2 منصوبے لگاے جارہے ہیں. جن سے 1506 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی. دوسرا منصوبہ سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے.

جبکہ دریاے جہلم پر بننے والا کروٹ ہائیڈرو پراجیکٹ 6 سال کی مدت میں مکمل ہوا ہے. جس سے ‏5 ہزار مقامی افراد کو روزگار میسر آیا. 8 جنوری 2022 کو اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا. موجودہ حکومت نے مستقبل قریب میں سی پیک کے تحت لگاے جانیوالے 2600 میگاواٹ کے 2 مزید منصوبےجو کوئلے سےچلنے تھے چینی حکومت سے بات کرکے پن بجلی میں منتقل کروا لیاہے جس سے انکی پیداوار ‏کا تخمینہ 3500 میگاواٹ لگایا گیا ہے جس پر کام جلد شروع ہوگا.

چونکہ پن بجلی سستی بھی ہے اور ماحول دوست بھی اس لئے سالانہ 3500 ٹن کاربن کے اخراج سے بچاو ممکن ہوگا.

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant
Follow on twitter
www.twitter.com/truejournalizm
MSc Mass Communication
True Journalizm

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

اپنے خیالات کا اظہار کریں