سیاحت وثقافتمعلومات

بلین ٹری سونامی پروجیکٹ ڈویژنل افیسر جنگلات کی بریفنگ

‏میگا خوشخبری

ڈویژنل آفیسر جنگلات براے پشاور طارق خادم کےمطابق 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت 40 ہزار کنال رقبے پر مختلف اقسام کے درخت لگاے گئے ہیں.

جن میں کیکر چیڑ سمیت دوسری مقامی اقسام بھی شامل ہیں. 8000 زیتون کے درخت بھی لگاے گئے ہیں جن سے سالانہ 112000 ایڈیبل آئل حاصل ‏ہوگا.

جسکی مالیت اربوں روپے بنتی ہے. ڈرپ ایریگیشن میتھڈ کے تحت 10 سولر پاور ٹیوب ویل بھی لگاے گئے ہیں. جبکہ 16000 ہزار فٹ کی پائپ وائرنگ کی گئی ہے.

طارق خادم کا مزید کہنا تھا کہ زیتون کا پودا 7 سال کے اندر مکمل تیار ہوتا ہے اور ایک پودے سے 80 سے 120 کلوگرام فروٹ حاصل ہوتا ہے ‏جس سے 8 سے 14 لیٹر تیل نکلتا ہے.

مزید کہنا تھا کہ شہد کی پیداوار بڑھانے کیلئے 100 ایکڑ پر چیڑ کے درخت بھی لگاے گئے ہیں جو یقننا شہد کی صنعت کو منافع بخش بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے.

یاد رہے اس میگا زیتون پراجیکٹ کا افتتاح پچھلے سال مارچ میں وزیراعظم نے کیا تھا.

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant
Follow on twitter
www.twitter.com/truejournalizm
MSc Mass Communication
True Journalizm

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

اپنے خیالات کا اظہار کریں