سپورٹس

ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد شاہین آفریدی کا ٹیم اور فینز کیلئے اہم پیغام

پلئینگ الیون کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہوتا ہے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سپیڈ سٹار میچ ونر فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ 2022 سے باہر ہوگئے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان ہوا ہے تاہم شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہوتا ہے پاکستان کیلئے آنے والے ایشیا کپ کیلئے نیک خواہشات انہوں نے اپنے فینز سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اور جلد ریکوری کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے شاہین آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں نیدرلینڈز میں موجود کرکٹ ٹیم پلئینگ الیون کی تصویر بھی لگائی ۔

دوسری جانب شاہین آفریدی کے سکواڈ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں خلاء کو پر کرنے کیلئے کس کو ٹیم میں شامل کیا جائے سوشل میڈیا پر بحث کچھ کرکٹ شائقین کا خیال ہے کہ انڈیا کا مقابلہ کرنے کیلئے محمد عامر کی واپسی ضروری ہے تو کچھ شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کے ساتھ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ کچھ فینز کا خیال ہے کہ عماد وسیم کو واپس لایا جائے کیونکہ دبئی کی پجز سپن باؤلرز کیلئے مددگار ہوتی ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں