اہم قومی خبریں

پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ایک اور کوشش رنگ لے آئی |جبلی ویوز

‏گزشتہ حکومت کی ایک اور کوشش رنگ لے آئی

دنیا کی اینی میشن اور گیمنگ انڈسٹری کا مجموعی حجم 470 ارب ڈالر ہے. جو 2025 تک 500 ارب ڈالر ہوجاے گا. چینی کمپنی ٹین سینٹ پہلے نمبر پر ہے.

جو 200 ملکوں کو ویڈیو گیمز فروخت کرکے سالانہ 23 ارب ڈالر کمارہی ہے. پاکستان کا 2 سال پہلے تک اس شعبے ‏میں کہیں نام تک نہیں تھا. نجی کمپنیاں اپنے طور کوششوں سے وابستہ تھیں. فواد چوہدری نے بطور وزیر آئی ٹی اس ضمن میں بہت کام کیا. پاکستان کا پہلا آن لائن گیمنگ مقابلہ کرایا جبکہ آئی ٹی کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کی. جس سے امید پیدا ہوئی کہ پاکستان اینی میشن میں ترقی کریگا. ‏

ڈان نیوز اور پرو پاکستانی کے مطابق رواں سال پاکستان نے 50 ملین ڈالرز کی موبائل گیمز فروخت کی ہیں. جبکہ کراچی کے گیمنگ اسٹوڈیو میں سینکڑوں افراد تربیت حاصل کررہے ہیں. ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت جتنی تربیت یافتہ قوت موجود ہے اگلے 3 سال میں 50 ملین کا حجم 400 ملین ڈالرز ‏ہوجاے گا.

جبکہ ٹین سینٹ کمپنی کے وفد نے بھی دورہ کیا ہے اور پلان دیا ہے کہ کمپنی ملک بھر کے بڑے شہروں میں تربیتی مراکز قائم کرنا چاہتی ہے.

یہ ایک حوصلہ افزا خبر ہے موجودہ حکومت کو اسطرف سنجیدگی سے توجہ دینی چاہئے.

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant
Follow on twitter
www.twitter.com/truejournalizm
MSc Mass Communication
True Journalizm

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

اپنے خیالات کا اظہار کریں