سپورٹس

رمیز راجہ نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ لئے

دنیا جانتی ہے کہ بابر ایک ہیرا ہے اس کی بیٹنگ کو پاکستانی ہی نہیں پوری دنیا انجوائے کرتی ہے بابر شائقین کرکٹ کو باندھے رکھتا ہے سب لوگ انتظار کرتے ہیں کہ بابر اس میچ میں یا تو ففٹی مارے گا یا سنچری بابر کے پاس کلاس ہے اس جیسی کور ڈرائیو دنیا میں شائد کوئی نہیں مارسکتا ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بابر اعظم کے آئی سی سی ایوارڈز جیتنے کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر کیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان دو سالوں میں بابر کو قریب سے دیکھا ہے بابر بہت اچھا کپتان ہے خاص کر وائٹ بال فارمیٹ میں بھارت کو ورلڈ کپ میں پہلی بار شکست دینا، ایشیاکپ فائنل کھیلنا ،ورلڈکپ فائنل کھیلنا چھوٹی بات نہیں۔ بابر اعظم نے اپنے میچ ونر کھلاڑیوں کو دور جانے نہیں دیا اگرچہ ان کی فارم خراب بھی ہو اسی وجہ سے بابر کی سب عزت کرتے ہیں
واضح رہے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اس سال آئی سی سی کے پانچ ایوارڈز اپنے نام کئے ہیں بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر ، آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر، ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا کپتان ، ون ڈے پلئیر آف دی ائیر ، اور سال کا سب سے بڑا ایوارڈ سرگارفیلڈسوبرز ٹرافی پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کرکہ ناقدین کے منہ پر تھپڑ مارا ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں