پوسٹ مارٹم

سپریم کورٹ میں کیا ہونے جارہا ؟؟

ممکنہ طور پر آج سپریم کورٹ آف پاکستان پاکستان سے یا تو ن کا خاتمہ کرے گی یا قانون کا اب تک کی سماعت سے یہی لگتا ہے کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آج ملک سے ن کا خاتمہ کرنے والے ہیں شائد یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم راہنماؤں نے فیصلہ آنے سے پہلے ہی ماننے سے انکار کردیا ہے میاں نواز شریف نے الیکشن سے بھاگنے کی بھونڈی سی دلیل دیتے ہوئے کہا ہے اگر سپریم کورٹ نے الیکشن کا فیصلہ دے دیا تو ڈالر پانچ سو روپے کا ہوجائے گا جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ججز پر دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے دور میں الیکشن تین سال مؤخر ہوگئے تھے تو اب کیوں نہیں ن لیگ نے ججز پر دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش شروع کی ہوئی ہے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کے خلاف غلیظ مہم کو مریم نواز خود ہینڈل کررہی ہے سینئر وکیل اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حرف آخر ہوگا ن لیگ کو ہرحالت میں فیصلہ ماننا ہی پڑے گا دوسری صورت میں نااہلی بھی ہوسکتی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کو ہٹاتے وقت یہی ججز فرشتے تھے اور اب انہی ججز پر عدم اعتماد یہ منافقت ہے عدلیہ آئین کی محافظ ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے ان کا مزید کہنا تھا اگر آئین کے مطابق نوے دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو تحریک انصاف آئین کے خاطر سڑکوں پر نکلے گی دوسری جانب ملک بھر سے وکلاء سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کریں گے
اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ جانے والی راستوں پر رکاؤٹیں کھڑی کی ہیں وکلاء کے مطابق وکلاء کو سپریم کورٹ جانے سے روکنا غیر قانونی ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں