میچ کہانی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بڑی شکست دے دی

فخر پاکستان فخرزمان نے نیوزی لینڈ کے جبڑے سے میچ چھین لیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کرلی
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ڈیرل مچل نے بہترین 129 رنز کی اننگ کھیلی ڈیریل کی اس سیریز میں یہ دوسری سینچری ہے
حارث رؤف نے 10 اوورز میں 78 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف کو 10 گیندیں پہلے ہی پورا کیا
پاکستان کی جانب سے فخر پاکستان فخر پاکستان فخر زمان نے 140 گیندوں پر بہترین 180 رنز کی اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 17 چوکے اور6 بلند وبالا چھکے شامل تھے فخرزمان مسلسل تین میچوں میں تین سینچریاں بنانے والے پاکستان کے چوتھے بیٹر بن گئے جب کہ ہائی سکورز میں ٹاپ پانچ میں تین اننگز بھی فخرزمان کی ہی ہیں لمبی اننگز کیلئے مشہور فخرزمان نے 3000 + ون ڈے انٹرنیشنل سکور بھی پورے کئے وہ اس کارنامہ کو انجام دینے والے پہلے تیز ترین پاکستانی بلے باز بن گئے اس سے قبل یہ ریکارڈ مغل اعظم بابراعظم کے پاس تھا اور دنیا بھر میں تیسرے بلے باز بنے
ان سے تیز 3000 رنز اس سے قبل ہاشم آملہ اور شائی ہوپ بناچکے ہیں
فخر زمان کی یہ دسویں سنچری تھی جبکہ ان میں سے تین اننگ 180+ کی ہیں انہوں نے سب سے بڑا سکور 2018 میں زیمباوے کے خلاف 210 ناٹ آوٹ بنایا تھا جبکہ 2021 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف انہوں نے 193 رنز کی اننگ کھیلی تھی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

One thought on “پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بڑی شکست دے دی

اپنے خیالات کا اظہار کریں