تازہ ترینسیاست

سینئر راہنماؤں کی علحدگی عمران خان نے ردعمل دے دیا تفصیلات ۔۔۔۔۔

پارٹی رہنماؤں کا تحریک انصاف چھوڑنے پر عمران خان کا ردعمل آگیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی گزشتہ پانچ دنوں کے دوران گیارہ بار گرفتار ہونے والی شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے اس کے بعد فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرتے ہوئے عمران خان پر اداروں سے لڑائی کا الزام لگایا انہوں نے نئی پارٹی کی بنیاد رکھنے کی بات بھی کردی
جبکہ پنجاب بھر میں گزشتہ چند دنوں سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں لوگوں کا تاثر ہے کہ ان سب کو جبرا تحریک انصاف چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے پاکستان میں ”جبری شادیوں“ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ”جبری علیحدگیوں“ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔

میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں!”

پارٹی رہنماؤں کا ساتھ چھوڑنے پر عمران خان کا ردعمل


عمران خان کی ٹویٹ فورا وائرل ہوگئی 26 منٹس میں 43000+ لوگوں نے ردعمل دیا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں