بین الاقوامیبین الاقوامی خبریں

صدر اردوان تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب

ترکی صدارتی انتخابات میں ناقابل شکست طیب اردوان ایک بار پھر بازی لے گئے
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں اب تک 99 فیصد نتائج کے مطابق رجب طیب اردوان نے 52 فیصد واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور تیسری مدت کیلئے ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں واضح رہے اس سے قبل صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر اردوان 49.38٪ کے ساتھ لیڈ کررہے تھے تاہم صدر منتخب ہونے کیلئے انہیں سادہ اکثریت یعنی 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے تھے اس مقابلے میں چونکہ کوئی امیدوار 50 فیصد کے نمبر کو نہیں پہنچا تھا اسی وجہ سے انتخابات کا دوسرا راؤنڈ کروانا پڑا جس میں صدر اردوان نے مخالف امیدوار کمال کلیچدار کو شکست دے کر تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے واضح رہے اس سے قبل صدر اردوان 2014ء 2018ء میں صدارتی انتخابات جیت چکے ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں