اہم قومی خبریں

عمران خان کو کس چیز کی یاد ستارہی ہے ؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں بتادیا عمران خان نے کہا ” ان دنوں وہ واحد چیز جس کی میں کمی محسوس کرتا ہوں وہ شمالی پہاڑیوں میں اپنے بیٹوں کے ساتھ ہائیکنگ ہے۔ رب العزت نے پاکستان کو دنیا کی بہترین پہاڑی گزرگاہیں عطا کررکھی ہیں۔ ایک روز ہم پاکستان کو سکینگ کا مرکز بھی بنائیں گے، انشاءاللہ۔

واضح رہے وزارت داخلہ کے جانب سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر بھی سابق وزیر اعظم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چھٹیوں میں شمالی علاقوں کا رخ کریں گے سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کے روزاول سے مداح ہیں انہوں نے اپنی حکومت میں پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کی ان کا ماننا ہے سیاحت کے زریعے ہم مستقبل میں سیاحت کے ذریعے اچھا زرمبادلہ کماسکتے ہیں سال 2016 میں عمران خان نے وادی کمراٹ کا دورہ کیا اور اپر دیر میں مقبول وادی کمراٹ کو پورے پاکستان کے سامنے لائے جہاں اب سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں جن میں بیرونی سیاح بھی شامل ہیں ۔

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں