پوسٹ مارٹم

عمران خان واقعی پاگل ہیں |جبلی ویوز

عمران خان کا دماغی توازن واقعی خراب ہے

عمران خان کا دماغی توازن واقعی خراب ہے کیونکہ اس نے دو خاندانوں کی بادشاہت پر سوال اٹھائے اور عوام کو یہ احساس دلایا کہ سیاست ان کا بھی حق کے عمران خان کا دماغی توازن واقعی خراب ہے جو اس کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا ہے حالانکہ کرپشن ہماری جڑوں میں رج بس چکی ہے بجلی کا میٹر ہو یا زمین کا انتقال، ریٹائرمنٹ کی پنشن ہو یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی یا اس جیسے سینکڑوں مسائل جن پر سرکاری افسران رشوت کو اپنا حق سمجھتے ہوں وہاں کرپشن فری پاکستان کا نظریہ واقعی پاگل پن کے سوا کچھ نہیں۔
عمران خان واقعی پاگل ہیں جو انصاف کی بات کرتے ہیں ایک ایسے معاشرے میں جہاں عزتیں لٹتی ہوں، جہاں غریب کو جینے کا اختیار ہی نہ ہو ، جہاں نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں کی جارہی ہوں، جہاں پارٹی بدلوانے کیلئے لوگوں کو ننگا کیا جارہا ہو ، جہاں بڑے چور ایک جعلی میڈیکل رپورٹ کے بنیاد پر رہا ہوں، جہاں شراب کو شہد ثابت کیا جاتا ہو ،جہاں ضمانتوں کے باوجود لوگوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہو ، جہاں جج رو رو کر نظام انصاف کے ناکارہ ہونے کا پیغام دے رہے ہو ، جہاں جج صاحبان ضمانت کیلئے ایک پریس کانفرنس کی ترغیب دے رہے ہوں

ہمارے ایک قابل وزیر صاحب نے گزشتہ روز پیشاب کے ٹیسٹ سے ذھنی حالت جانچنے کا کامیاب تجربہ کیا جس سے پوری دنیا کے سائنس دان ورطہ حیرت میں مبتلاء ہیں ویسے جس ملک میں چینی اگتا ہو وہاں یہ بات غیر معمولی نہیں


عمران خان واقعی پاگل ہیں جو ایسے معاشرے میں آزادی کی بات کررہے ہیں جہاں آزادی کتابوں تک محدود ہو ، جہاں انگریزوں کے قوانین آج تک نافذ العمل ہوں ، جس ملک نے آج تک اپنے فیصلے خود نہ کئے ہو ، جس ملک کے شہریوں پر ان کے حکمرانوں کی اجازت سے ڈرون حملے ہوں جو ایک کال پر فیصلہ کرنے کے عادی ہوں وہاں آزادی کی بات پاگل پن کے سوا کیا ہوسکتی ہے ؟
عمران خان واقعی پاگل ہیں جو مظلوم امت مسلمہ کی آواز بننے کی کوشش کررہے ہیں جو صدیوں سے پس رہے ہیں اسلاموفوبیا کے زد میں ہیں کیا ایسے شخص کو ایسی اشرافیہ پسند کرے گی جو ہمیشہ کفار کے اشاروں پر ناچتی ہو
عمران خان واقعی پاگل ہیں جو سوئی ہوئی قوم کو اپنے حقوق کیلئے جگانے کی کوشش کررہے ہیں
عمران خان واقعی پاگل ہیں جو ایسے نظام درست کرنے کی کوشش میں ہیں جہاں یورین کے ٹیسٹ سے دماغی صلاحیت نہ صرف جانچنے کی کوشش کی جاتی ہے بلکہ نام نہاد وزیروں کو پریس کانفرنس کی ضرورت پڑجاتی ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں