پوسٹ مارٹم

سمیع الحسن گیلانی پر بڑا الزام

بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ

تحریک انصاف کے منحرف رکن سید سمیع الحسن گیلانی پر افغانستان گندم سمگل کرنے کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا محکمہ خوراک پنجاب کے افسران نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کہا کہ رکن قومی اسمبلی سید سمیع الحسن گیلانی چالیس روپے من جبکہ ان کا کارندہ عبدالقدیر بیس روپے من کمیشن لیتا ہے ایک افسر نے وہ بیان حلفی بھی کمیٹی میں لہرادیا جس میں گندم سمگل کرنے والے ٹرک ڈرائیور نے رکن قومی اسمبلی کی طرف سے افغانستان گندم سمگل کرنے پر فی من چالیس روپے کمیشن دینے کا اعتراف کیا تھا قائمہ کمیٹی نے الزامات لگانے والے افسر کو نہ صرف معطل کردیا بلکہ کمیٹی اجلاس سے بھی نکال دیا،
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کا اجلاس چیئرمین رانا قاسم نون کی صدارت میں ہواجس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سید سمیع الحسن گیلانی کی محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف تحریک استحقاق زیر بحث آئی جس پر محکمہ خوراک پنجاب کے ایک افسر نے کہا کہ میرے پاس گندم افغانستان سمگل کرنے کے اعتراف کا بیان حلفی موجود ہے افسر نے بیان حلفی کمیٹی میں دکھا دیا ایک افسر نے کہا کہ ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی کی چار گندم سے بھری گاڑیاں چھوڑیں ایک ٹرالر ان کا نہیں چھوڑا تو تحریک استحقاق کا ایشو بنادیا گیابیان حلفی دکھانے والے محکمہ خوراک کے افسر نے کہا کہ میرے خاندان اور سید سمیع الحسن گیلانی کے خاندان کی علاقے میں سیاسی رقابت ہے اس لئے میرے خلاف تحریک استحقاق لے آئے جس پر رکن قومی اسمبلی برہم ہوگئے باقی ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا سمیع الحسن گیلانی نے کہا کہ میری تحریک استحقاق پر مجھ پر ہی الزامات لگائے جارہے ہیں اس پر کمیٹی ارکان اور چیئرمین نے برہمی کا اظہار کیا
چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون نے رکن قومی اسمبلی پر الزامات لگانے والے افسر کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی سے نکال دیابعد میں چیئرمین کمیٹی کی ہدائت پر محکمہ خوراک کے اعلی افسران اور رکن قومی اسمبلی سید سمیع الحسن گیلانی کے درمیان کمیٹی سے مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ سات روز کے اندر معاملات حل کرلئے جائیں گے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں