تازہ ترین

تیز بارش آندھی طوفان اور سیلابی صورتحال محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

  • خیبرپختونخوا میں 13جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات

۔ گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات
بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کئے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان
۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم اےمراسلہ

طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔
حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔
۔پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ
۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں
سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں
انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں
حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ
متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں
اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔
سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلہ

بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے

۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں. ڈی جی پی ڈی ایم اے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں