پوسٹ مارٹم

حکومت کیلئے ہوش اڑادینے والی خبر عمران خان نے دبنگ اعلان کردیا

موجودہ حکومت کیلئے بری خبر عمران خان حکومت کا ہوش اڑادینے والا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو کئے دن اغوا کرنے کے بعد ان سے بیان دلوایا گیا ہے کہ سائفر ( امریکی خط جسے گزشتہ سال عمران خان نے لہرایا تھا اور امریکہ پر مداخلت کے زریعے ان کی حکومت ختم کرنے کا الزام لگایا تھا) جھوٹ ہے
جس پر عمران خان نے موجودہ حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کل تمام تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ” محض مجھے نااہل کروانے اور جیل میں ڈالنے کی غرض سے کسی بھی معاملے میں ملوث کرنے (مجھے مورودِ الزام ٹھہرانے) کے خبط میں مبتلا مجرموں کے نالائق ٹولے نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے۔

انہوں نے مجھے سائفر والے تماشے کو پورے اہتمام سے بےنقاب کرنے کا ایک موقع فراہم کردیا ہے۔

کل میں کسی لگی لپٹی کے بغیر تمام تفصیلات قوم کے سامنے رکھوں گا کہ کیسے 17 برس میں (پہلی مرتبہ) بہترین معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایک حکومت کا تختہ الٹنے اور ان مجرموں، جو ملک کو تباہی کے گھاٹ اتار چکے ہیں، کو اقتدار میں لانے کیلئے ایک سازش رچائی گئی۔

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ تفصیلات ٹیلی ویژن پر چلنے والے کسی بھی ڈرامے سے بڑھ کر دلچسپ اور سحر انگیز ہوں گی۔”

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں