اہم قومی خبریں

فردوس عاشق کو ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا سائرہ بانو نے چودہ طبق روشن کردئیے

سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان اور سائرہ بانو میں جنگ چھڑگئی جی ڈے اے کی خاتون ایم این اے نے فردوس عاشق اعوان کو کرارا جواب چودہ طبق روشن کردئیے
تفصیلات کے مطابق اپنے جارحانہ مدلل تقریر کیلئے مشہور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ایم این اے سائرہ بانو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا
“پیر پگاڑا صاحب ایک انتہائی نفیس اور خاندانی انسان ہیں لیکن آج کل جی ڈی اے کی ایک خاتون کو میڈیا پر توجہ لینے کے لئے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ انکی جماعت سے بھی تعفن زدہ مال برآمد ہونا شروع ہوچکا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ایسے لوگوں کی سیاسی اور زہنی آلودگی کا بھی مکمل علاج کرے گی۔”
جس پر جواب دیتے ہوئے جی ڈی اے کی ممبر نیشنل اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ” محترمہ آپ خاندانی ہوتی تو جس تھالی میں کھاتی اس میں چھید نا کرتیں۔
میڈیا پر توجہ لینے کا شوق مجھے ہے لیکن ہر دوسری تیسری پارٹی کی ترجمان آپ بنتی پھر رہی ہیں۔

تعفن زدہ اور سیاست کو آلودہ کرنے والا سارا مال تو استحکام پارٹی میں جمع ہو چکا ہے اور اس کو ٹھکانے لگانے کی اشد ضرورت ہے۔”
واضح رہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اس سے قبل تحریک انصاف کا حصہ رہیں الیکشن 2018 میں سیالکوٹ سے ہارنے کے بعد بھی وزیر اعظم عمران خان نے انہیں کافی عرصے تک مشیر اطلاعات کے عہدے پر رکھا 9 مئی کے واقعات کے بعد موقع دیکھ کر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پارٹی جوائن کی اب استحکام پارٹی کی ترجمان ہے
یاد رہے کارکنوں کی کمی کی وجہ سے تاحال استحکام پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹر نہیں ہوپائی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں