تازہ ترین

موجودہ حکومت نے ملک کا کتنا نقصان کیا ؟ عمران خان اعدادوشمار سامنے لے آئے

موجودہ حکومت پاکستان کو کتنا نقصان پہنچا چکی ہے عمران خان نے تفصیل جاری کردی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک رپورٹ میں موجودہ حکومت کی جانب سے ملک کو پہنچائے گئے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے انہوں نے کہا ” ‏جب جنرل باجوہ نے شہباز شریف اور لٹیروں اور منی لانڈررز پر مشتمل اس کے حواری جتھے سے مل کر سازش کی تو تحریک انصاف اپنے دورِ حکومت کے آخری سال میں برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں 8.7 ارب ڈالرز کا اضافہ کرچکی تھی۔

برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں تیز ترین گراوٹ کے ساتھ امپورٹڈ سرکار کی پالیسیوں کی بدولت گزشتہ 12 ماہ کے دوران ملکی معیشت کو ساڑھے آٹھ (8.5) ارب ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

اس کے ساتھ ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب اور متوسط، خصوصاً تنخواہ دار طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے۔

اس دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں ترقی کی شرح 6.1% سے گرتے ہوئے 0.3% تک پہنچی اور صنعتی ترقی تیز ترین سکڑاؤ کے بھینٹ چڑھی جس کے نتیجے میں صنعتی شعبے (لارج سکیل مینوفیکچرنگ) میں (بڑے پیمانے پر) بیروزگاری نے جنم لیا۔”
واضح رہے گزشتہ برس سے اب تک ڈالر کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ، مجموعی قرضوں میں بے تحاشا اضافہ اور مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں