سپورٹس

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان دنیا کرکٹ کا نیا بادشاہ بن گیا

ورلڈکپ کے سال یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی بادشاہت قائم
سیریز میں افغانستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سال میں دوسری بار آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی بابر الیون اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف چار زیرو سے سیریز جیتنے کے بعد پہلی پوزیشن پر پہنچے تھے تاہم آخری میچ ہارنے کے بعد فورا ہی اپنی پوزیشن گنوائی تھی جو تین مسلسل میچز جیتنے کے بعد دوبارہ حاصل کرلی
میچ کی بات کی جائے تو محمد رضوان اور بابر اعظم کی اچھی پارٹنرشپ کے بعد محمد نواز اور سلمان علی آغا کی عمدہ بیٹنگ سے پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 270 کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے 209 رنز پر افغانستان کی ٹیم پولین لوٹ گئی بد قسمت محمد نواز کی گیند پر 12 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہونے کے باوجود امپائر کی غلطی اور ڈی آر ایس کی خرابی کے باعث بچنے والے مجیب الرحمٰن کے علاوہ کوئی بھی افغانی بیٹر قابل ذکر اننگ نہ کھیل سکا مجیب الرحمٰن 64 کی انفرادی سکور پر شاہین آفریدی کا شکار بنے یوں پاکستان نے میزبان ٹیم افغانستان کو تین زیرو سے وائٹ واش کیا اور ون ڈے میں پہلے نمبر پر براجمان ہوئی
اگر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ انٹری کرنی ہے تو 30 اگست سے پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ایشیا کپ میں بہترین پرفارمینس دکھانی ہوگی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں