شاعری

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اشعار

( نعتِ رسولِ مقبولﷺ )

میرے دل میں ہے جا بجا آقاﷺ
آپﷺ کا عشق ہی بسا آقاﷺ

آپ پر ہی ہے جاں مری قرباں
آپﷺ ہی میرے دلربا آقاﷺ

اس جہاں میں نہیں ہےکوئی بھی
صاحبِ حسن آپﷺ سا آقاﷺ

ہم جسے چاند چاند کہتے ہیں
وہ کھلونا ہے آپﷺ کا آقاﷺ

ہم فقیروں کے آپﷺ ہی ساقی
حوضِ کوثر بھی آپ کا آقا ﷺ

اپنے طارؔس پہ چشمِ رحمت ہو
آپﷺ ہی کا ہے یہ گدا آقا ﷺ

(عبدالجبار طارؔس، شاعر ،ادیب، کالمسٹ، میترانوالی،سیالکوٹ)

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں