سپورٹسمیچ کہانی

پاک بھارت میچ میں بارش کی جیت

پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے ایک میچ میں سری لنکا کے کینڈی شہر میں روایتی حریفوں کے درمیان گروپ سٹیج کا میچ شدید بارش کی وجہ سے بغیر نتیجے کے ختم کردیا گیا ہے


اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا شاہین آفریدی نے ابتدائی اوورز میں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو جلدی پویلین بھیجا حارث رؤف نے بھی دو اہم کھلاڑی سریش ائیر اور شبھن گل کو جلدی پویلین کی راہ دکھائی تاہم ہاردک پانڈیا اور اور وکٹ کیپر بیٹسمین اشان کشن کی 100+ کی پارٹنرشپ کی وجہ سے بھارت ایک مناسب ٹوٹل بورڈ پر لگانے میں کامیاب ہوا بھارت کی پوری ٹیم 266 پر آؤٹ ہوئی


پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں