Uncategorized

بھارت کی شرمناک ہار آسٹریلیا چھٹی بار ورلڈ چیمپیئن بن گیا

عالمی کپ میں بھارت کو شرمناک شکست آسٹریلیا چھٹا ورلڈکپ جیت گیا
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو 240 رنز تک محدود کردیا بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے اچھی بیٹنگ کی جواب میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری کے بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے
بھارت میں اس وقت ماتم کا سماں ہے پورے ٹورنامنٹ کے دوران ناقابل شکست رہنے والی ٹیم انڈیا سے بھارتی شائقین کرکٹ کو بہت امیدیں وابستہ تھیں تاہم آسٹریلیا نے ان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے
واضح رہے اس بار کا ورلڈ کپ بھارت کی میزبانی میں کھیلا گیا جہاں دس ٹیموں نے حصہ لیا بھارت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں