میچ کہانی

پرتھ ٹیسٹ پہلے دن کا اختتام

پرتھ ٹیسٹ کے پہلا دن مکمل آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
تفصیلات کے مطابق تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹرلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کے درمیان پہلے وکٹ کیلئے 126 رنز کی عمدہ شراکت قائم ہوئی جس کا اختتام شاہین آفریدی کے ایک گیند سے ہوئی جو عثمان خواجہ کے بلے کا کنارہ لیتے ہوئے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے گلوز میں جا پھنسی انہوں نے 98 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی مارنس لیمبوشین جب فہیم اشرف کا شکار بنے تو اس وقت تک انہوں نے 25 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 16 رنز بنالئے تھے آسٹریلیا کے مجموعی سکور اس وقت 159 تھے
تجربہ کار سٹیو سمتھ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جارح مزاج ٹرویس ہیڈ 40 جبکہ اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 164 کی شاندار اننگ کھیل کر عامر جمال کے شکار بنے
دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 سکور بنائے
پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد ، شاہین آفریدی ،اور فہیم اشرف نے ایک ایک جبکہ عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں