پنڈوارہ پیپرز. !! پانامہ پیپرز سے بھی بڑا مالی سکینڈل بے نقاب وفاقی وزراء سمیت کئی پاکستانی شامل

پنڈوارہ پیپر عالمی صحافتی تنظیم نے پانامہ پیپرز کے بعد اس سے بھی بڑا سکینڈل سامنے بے نقاب کردیا اس مالیاتی سکینڈل میں وفاقی وزراء سمیت 700 پاکستانی شامل ہیں تحقیق میں 600 صحافیوں نے دو سال تک محنت کی تحقیقات میں دو پاکستانی صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی بھی شامل تھے
تفصیلات کے مطابق پنڈوارہ پیپر میں 700 پاکستانی شخصیات کا نام شامل ہے جن کی آف شور کمپنیاں ہیں.

جن میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، مونس الٰہی، عبدالعلیم خان، فیصل واوڈا، عمر بختیار، وقار مسعود،شرجیل میمن، اور علی ڈار کا نام شامل ہے ان کے علاوہ کچھ بینکرز اور فوجی افسران کے نام بھی شامل
اس سکینڈل میں کئے عالمی راہ نماؤں کے نام شامل ہیں
سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور بھارتی سپر سٹار سچن. ٹنڈولکر کا نام بھی غیر قانونی پیسہ بنانے والوں میں شامل ہے

وزیراعظم عمران خان نے پنڈوارہ پیپرز کا خیر مقدم کیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پینڈورا پیپرز میں اشرافیہ کی غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی دولت کو بے نقاب کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، کسی بھی پاکستانی شہری کی کرپشن ثابت ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ماحولیاتی آلودگی کی طرح اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائے، کرپشن اور ٹیکس چوری کے ذریعے عوام سے لوٹی ہوئی دولت منی لاڈرنگ کے ذریعے فنانشل ہیونز میں بھیجی جاتی ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ترقی پذیر ملکوں کی اشرافیہ لوٹا ہوا پیسہ ملک سے باہر لے کر جاتی ہے

وزیراعظم کا ٹویٹ

پنڈوارہ پیپرز سامنے آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک نیا موڑ آئے گا پانامہ سے بھی بڑا سکینڈل سامنے آنے کے بعد جن کے نام شامل ہیں وہ مختلف چینلز پر وضاحتیں دینے میں مصروف ہیں

جبلی ویوز ڈاٹ کام

@real_kumrati

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: