کھیلوں کے کپڑے بنانے والی کمپنی نائکی نے اسرائیل کو زبردست ہتھوڑا دے مارا ہے۔
مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق میگا برانڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جعلی ریاست اسرائیل کے اندر اسٹورز پر اپنی مصنوعات کی فروخت کو ختم کرے گا جس کا سوشل میڈیا صارفین نے بین الاقوامی بائیکاٹ ڈیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز (بی ڈی ایس) مہم کی ایک اور فتح قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔
نائکی نے اسرائیل میں دکانوں پر بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ “کمپنی کی طرف سے کئے گئے ایک جامع جائزے کے بعد اور بدلتی ہوئی مارکیٹ-پلیس پر غور کرتے ہوئے ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آپ اور کمپنی کے درمیان کاروباری تعلقات کا تسلسل اب کمپنی کی پالیسی اور اہداف سے مماثل نہیں ہے۔”
نائکی کے فیصلے سے توقع ہے کہ اسرائیلی خوردہ فروشوں کو سخت دھچکا لگے گا کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول کھیلوں کے برانڈز میں سے ایک کے طور پر اس کی مصنوعات کی فروخت ان کے کاروبار میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔
- پشاور افسوس ناک واقعے پر عمران خان کا ردعمل آگیا - January 30, 2023
- حامد میر نے موجودہ حکومت کو نالائق قرار دے دیا - January 25, 2023
- میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں شکست کھائی تو ایٹمی جنگ ہو گی۔ - January 22, 2023