نکاح میں انسان کے دینی اور دنیوی فائدے| محمد اسماعیل

‏نکاح میں انسان کےلیے دینی ودنیاوی فائدے..!

اللہ تعالی نےنکاح میں انسان کےلیےبہت سےدینی ودنیاوی فائدے رکھے ہیں،
مثلاً معاشرتی فائدے، خاندانی فائدے، اخلاقی فائدے ،سماجی فائدے، نفسیاتی فائدے الغرض! فائدوں اور خوبیوں کا دوسرا نام نکاح ہے۔

انسان کو نکاح کے ذریعہ صرف جنسی سکون ہی حاصل نہیں ہوتا بلکہ قلبی سکون ذہنی اطمینان غرض کہ ہر طرح کا سکون میسر ہوتا ہے۔۔۔ شوہر اور بیوی کے مابین الفت و محبت کا رشتہ ہے اور ایک بیوی اپنے شوہر کے لئے راحت و آرام، سکون و اطمینان کا ذریعہ ہوتی ہے۔۔۔جیسا کہ ارشاد ربانی ہے ’’ وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی بیوی بنائی تاکہ وہ اس سے سکون حاصل کرے‘‘ (سورت اعراف )

اس آیت سے عورت کی اہمیت معلوم ہوتی ہے کہ عورت مرد کے حق میں ایک انمول تحفہ ہے اورمرد کے لئے باعث سکون و اطمینان ہے لہٰذا جو مرد عورت کی قدر کرتا ہے وہ کامیاب اور پرسکون زندگی گزارتا ہے۔۔۔ اگر انسان نکاح سے جو انسانی فطری ضرورت ہے،منہ موڑنے کی کوشش کرتا ہے تو انسان کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قارئین کرام! زمانہ جاہلیت کے لوگ کس قدر سخت دل ہونگے جو اپنی بیٹیوں کو اپنے ہی ہاتھوں زندہ درگور کر دیا کرتے تھے،دفن ہونے والی معصوم بچیوں کی چیخ وپکار انکے کانوں میں پڑتی ہوگی مگر ان کا ضمیر ان کو نہیں جھنجھوڑتا ہوگا ۔۔۔ان حالات میں حضور نبی کریمﷺنے اپنی دو انگلیوں کا ارشاد کر کے فرمایا ’جس آدمی کے گھر میں دو بیٹیاں ہوں اور وہ انکی اچھی پرورش کرے حتی کہ انکا نکاح کر دے تو وہ آدمی جنت میں میرے ساتھ ایسے ہو گا جیسے ہاتھ کی دو انگلیاں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتی ہیں‘‘۔

حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا دنیا ایک متاع ہے اور اس دنیا کی سب سے قیمتی متاع نیک بیوی ہے ( مسلم شریف)

حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ فرما کرتے تھے کہ مجھے میرے آقا حضور نبی کریم ﷺ نے پانچ کاموں میں جلدی کرنے کی وصیت فرمائی۔ 1- تم نماز کے فوت ہونے سے پہلے اسے ادا کر لو۔ 2-موت سے پہلے توبہ کرنے میں جلدی کرو۔ 3- جب کوئی آدمی فوت ہو جائے تو اسکے کفن دفن میں جلدی کرو۔ 4- تمہارے سر پر قرض ہو تو اسکی ادائیگی میں جلدی کرو۔ 5- جب بیٹی یا بیٹے کیلئے کوئی مناسب رشتہ مل جائے تو اس کے نکاح کرنے میں جلدی کرو۔۔۔
تحریر محمد اسماعیل رونجھو ‎@DrAzadRoonjho

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: