پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری سالانہ کتنے آٹو موبائلز تیار ہوں گے جانئے اس خصوصی رپورٹ میں

‏پاکستان سالانہ 80 لاکھ آٹو موبائلز بناے گا.

چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے پاکستان میں آٹو انڈسٹری کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا ہے.

جس میں چین کی 50 آٹو موبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے

شرکت کی. پاکستانی سفیر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان اگلے

5 سال میں آٹو انڈسٹری کی ‏پیداوار80 لاکھ یونٹس سالانہ تک لےجانا چاہتاہے.

جس میں کاریں, ٹرک, بسیں اور موٹرسائیکل وغیرہ شامل ہیں. موجودہ پیداواری یونٹس کی تعداد 3 سے 4 لاکھ سالانہ ہے. مزید بتایاگیا کہ اس وقت100سے زائد چینی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرچکی ہیں.

حکومت تمام سرمایہ کاروں ‏کو نہ صرف مکمل سیکورٹی فراہم کریگی بلکہ سازگار کاروباری ماحول بھی یقینی بناے گی. معین الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت 600 چھوٹی بڑی کمپنیاں آٹو سپئیر پارٹس بنارہی ہیں.

جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کاروباری سرگرمیوں کےلئے کس قدر سازگارہے. چونکہ موجودہ حکومت نےوہیکلز پالیسی ‏بنائی ہے اس لئے سب کو دعوت عام ہے.

اختتام پر 10 کمپنیوں نے مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے میں دلچسپی ظاہر کی. سفیر نے انہیں جلد باقاعدہ دعوت دینے کی یقین دہانی کرائی.

امید ہے پاکستانی سفیر کی کوششیں رنگ لائیں گی…..!!!

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: