آج شام سات بجے پاک بھارت میچ پر @Sajidusmani01 کا تبصرہ

آج شام سات بجےوہی میدان جہاں ہمارے پڑوسی بھارت نے ہماری برتری تسلیم کرتے دس وکٹوں کی بدترین شکست کو بصد شوق گلے لگایا تھا،

جی ہاں دوبئی کا میدان ایک بار پھر سج چکا ہے ۔ ورلڈ کپ کا

اشتہارات


Qries

ایک اور تگڑا مقابلہ بھارت بنام نیوزی لینڈاور مزے کی بات یہ ہے کہ زخم دونوں نے ہی کھا رکھے ہیں، ایک نے اگر پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا طوق گلے میں ڈالا تو دوسرے نے بھی ذلت آمیز شکست قبول کرتے ہوئے پاکستان کی برتری تسلیم کی۔آج کے میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، بھارت کا 18 سال کا انتظار ٹوٹے گا یا پھر کالی جرسی والے سیاہ دل کھلاڑی بازی مار لیں گے؟

یادش بخیر کہ بھارت عالمی کپ میں نیوزی لینڈ سے عرصہ ہوا کوئی میچ نہیں جیت سکا۔اور مزے پر مزید مزہ یہ کہ آج آن فیلڈ ایمپائر وہی ہیں جن کی موجودگی میں ہمیشہ بھارت ہارا ہے، چاچا رچرڈ پھر سے انڈیا کا خون جلانے کیلیے میدان میں موجود ہیں ۔ نام ہی کافی ہے ۔

😁جو ٹیم بھی ہار گئی اس کیلیے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلیے اگر مگر اور یہ اور وہ کا فارمولا شروع ہو جائے گا۔ الحمداللہ پاکستانیوں کو بھی ایک ایسا دن دیکھنا نصیب ہوا کہ ٹیم پاکستان بغیر کسی کیلکولیشن کے تقریباً سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ورنہ تو ہمیشہ سے ہی یہ ہوتا آ رہا ہے کے فلاں ٹیم ہار جائے فلاں ٹیم جیت جائے فلاں ٹیم ورلڈکپ چھوڑ کر چلی جائے فلاں ٹیم انتقال کر جائے تو پاکستان ٹیم کوالیفائی کر سکتی ہے 💪💪🇵🇰 وَتِلْكَ الْاَيَّامُ نُدَاوِلُـهَا بَيْنَ النَّاسِۚاور ہم یہ دن لوگوں میں باری باری بدلتے رہتے ہیں ۔

آج یہ دن ہمیں نیچا دکھانے والوں کیلیے آن پہنچا ہے۔میچ کو دلچسپ ہونا چاہیے بس، ہم نے باہر بیٹھ کر مست محول تے مِٹھے چول میچ کو انجوائے کرنا ہے ۔ نیلی جرسی والوں کو اپنی گیند بازی پر توجہ دینی ہو گی، پاکستان کے خلاف رج کے کُٹ کھا کر چکر وصول کرنے والے چکروَرتی، شام کے ملگجی اندھیرے میں پھر سے چہرے پر شام وصول کرنے والے شامی اور دنیا کے بہترین “سپن گیند باز” (اس کی اوسط رفتار ہی شاید 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے اس لیے سپن گیند باز کہا 🤣) بھونیشور کمار کی جگہ شردل ٹھاکر اور راہول چاہر کو کھلایا جا سکتا ہے۔ بلے بازی میں روہت بے شرما کو شرم کرنی ہو گی

اور ساتھ ہی راہول کو کمال اور لاجواب ہو کر اپنے نام کی لاج رکھنی پڑے گی ۔ پانڈیا کو اپنے عبدالرزاق سے سبق لینا ہو گا اور پنت کو رضوان کی شاگردی اختیار کرنی چاہئے تا کہ ان کو پتہ لگے بلے بازی کہتے کسے ہیں 😁😅💪💪💪کیویز کو مارٹن گپٹل، ولیمسن، ڈیرل مچل اور کون وے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، گیند بازی میں ساؤدی، سودھی، سینٹنر اور بولٹ کو اپنا بہترین دینا ہو گا تا کہ باہر بیٹھے پاکستانیوں کو میچ انجوائے کرنے کا موقع ملے ۔پِچ اتنی مشکل نہیں ہے، یہاں مکمل کرکٹنگ شاٹس کھیلنے سے ہی اننگز بنے گی ۔

کافی سوچ بچار کے بعد دونوں ممالک میں سے کسی کی بھی حمایت کرنے پر دل راضی نہ ہو سکا، لہٰذا ہم صرف میچ دیکھیں گے، اچھی کرکٹ دیکھیں گے😅اتوار کی شام بڑے مقابلے سے یادگار ہونے جا رہی ہے ۔ہمارے ساتھ جڑے رہیے 💝ساجد عثمانی @sajidusmani01

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: