ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ذخیرہ اندوزوں کی شامت
ڈالر کی قیمت میں کمی
اشتہارات
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے تاریخ کے بلند ترین سطح 175 روپے 80 پر تھا تاہم. وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور سعودی عرب کے طرف سے پیکج ملنے کے بعد ڈالر کی قمیت میں نمایا کمی آئی ہے
جس کے بعد امریکی ڈالر کی موجودہ قیمت انٹربینک میں 172 روپے پندرہ پیسے کی سطح تک پہنچ گئی ہے.
ماہرین کے مطابق ڈالر کو ذخیرہ کرنے والوں کی شامت آگئی ہے کیونکہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں امریکی ڈالر کی قیمت واپس 160 یا اس سے بھی نیچے جاسکتی ہے
تاہم حکومت کو ڈالر کی قیمت میں استحکام کیلئے ایکسپورٹ بڑھانی ہوگی جس پر کام جاری ہے
یاد رہے جولائی کے اوائل سے اب تک ڈالر کی قیمت لگ بھگ بیس روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جون کے اواخر میں ڈالر کی قیمت 152 کے سطح تک پہنچ گئی تھی مگر افغانستان کے تیزی سے بدلتی صورتحال پاکستانی معیشت پر کافی اثر انداز ہوئی ہے
- شیخ رشید اور عمران ریاض گرفتار - February 2, 2023
- رمیز راجہ نے بابر اعظم کیتعریفوں کے پل باندھ لئے - January 27, 2023
- ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ کس کے نام؟ - January 26, 2023