سوئی گیس کا مسئلہ قطر کرے گا بڑی سرمایہ کاری
قطر کی پاکستان میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری
قطر
LNG
برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے
اشتہارات
.
پاکستان کا بھی اسی ضمن میں 15 سال کا معاہدہ ہے. اب قطر پورٹ قاسم پر 80 ارب روپے کی لاگت سے LNG ٹرمینل لگانے جارہا ہے. جس سے براہ راست سالانہ ایک ارب کیوبک فٹ گیس فروخت کرنیکا پلان ہے.
چونکہ اگلے 10 سال میں پاکستان کی گیس کی ضرورت 3 گنا بڑھ جاے گی اس لئے اس ٹرمینل کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں. اس وقت 2 ٹرمینلز موجود ہیں جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے گزشتہ حکومت نے لگاے تھے جنکا سالانہ کرایہ 10 کروڑ ڈالر ہے.
لیکن موجودہ حکومت نے کوشش کی کہ باقی کے 2 ٹرمینلز مکمل پرائیوٹ سیکٹر لگاے تاکہ کراے کی بچت ہو چناچہ ایک ٹرمینل مشہور کمپنی متسوبشی لگا رہی ہے جبکہ دوسرا ٹرمینل قطر لگانے جارہاہے. قطر کاکسی بھی ملک میں یہ پہلا ٹرمینل ہوگا.
جو یقیناً مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا جا رہا ہے. حکومت کو فائدہ یہ ہوگا کہ کسی قسم کا خرچ نہیں اٹھانا پڑے گا. قطر بحری جہازوں کے ذریعے خود ہی گیس لاے گا اور خریداروں کو براہ راست فروخت کرے گا.
حکومت البتہ ایل این جی کو محفوظ بنانیکی گنجائش بڑھانے کیلئے کام کررہی ہے جسکے تحت پرانی گیس فیلڈز اور ختم ہوجانیوالی نمک کی کانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے گیس اسٹورز میں تبدیل کیا جائے گا.
گرمیوں میں زیادہ مقدار میں سستی گیس خرید کر محفوظ کرلی جاے گی اور سردیوں میں بلاتعطل فراہم کی جائے گی. یہ منصوبہ جرمنی بیلجیئم اور ترکی میں کامیابی سے کام کررہاہے. پاکستان میں فزیبلٹی مکمل ہوچکی ہے جلد سرمایہ کاروں کو دعوت دئیے جانے کا امکان ہے.
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022