سامان سے لدے چار NLC ٹرکوں نے ایران کے راستے پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے لئے اپنا پہلا سفر کامیابی سے مکمل کیا
پاکستان کے نیشنل لاجسٹکس سیل (NLC) نے TIR (ٹرانسپورٹس انٹرنیشن آکس روٹیرز یا انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ) کے تحت ترکی اور آذربائیجان کے لیے تجارتی سڑک پر پہلا سفر مکمل کر لیا ہے۔
ٹیکسٹائل مصنوعات، ٹائر اور دیگر برآمدی سامان سے لدی چار گاڑیاں ترکی اور آذربائیجان کے سفر کے لیے تفتان سے گزریں۔ دو گاڑیاں 4890 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے دس دنوں میں استنبول پہنچیں جبکہ دیگر دو گاڑیاں 3680 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے آٹھ دن میں باکو پہنچیں۔
گاڑیوں نے واپسی پر لاہور اور اسلام آباد تک درآمدی سامان بشمول شیشے، اون، خام مال اور الیکٹرانکس وغیرہ کو لے کر کامیابی سے سفر مکمل کیا۔ یہ ٹرک آذری دارالحکومت باکو اور ترکی کے شہر استنبول سے مقررہ مدت میں دو ہفتے کے اندر واپس پاکستان پہنچے۔
- شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے - February 3, 2023
- پشاور افسوس ناک واقعے پر عمران خان کا ردعمل آگیا - January 30, 2023
- حامد میر نے موجودہ حکومت کو نالائق قرار دے دیا - January 25, 2023