حکومت کا 120 ارب کا پیکج کیا ہے؟؟؟ جانئیے سبحان اختر کی اس رپورٹ میں

‏حکومت کا 120 ارب روپے کا ریلیف پیکج کیا ہے؟

بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئےحکومت نے 6 ماہ کے لئے 120 ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے جس سے ماہانہ31000 ہزار سے کم آمدنی والے افراد مستفید ہوسکیں گے. اندازاً 2 کروڑ خاندان شامل ہونگے. افراد کی تعداد 13 کروڑ ‏جو شرح تناسب کے لحاظ سے 53 فیصد آبادی ہے.

اشتہارات


Qries

گھی آٹے اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دی جاے گی جو تقریباً 1 ہزار روپے بنتی ہے. یعنی فی خاندان 6ماہ میں 6 ہزار روپے کی سہولت حاصل کرسکے گا. یہ سہولت حاصل کرنے کیلےمخصوص ویب پورٹل پر 7نومبر سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا. جو متعارف کروا دیاجائے ‏گا. اندراج قومی شناختی کارڈ پر ہوگا جبکہ اسی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر بھی درج کیا جائے گا. ایک ماہ کے اندر اندر حکومت تمام اہل افراد کو بذریعہ SMS مطلع کرے گی.

اسی کے ساتھ ملک بھر کے کریانہ اسٹورز بھی رجسٹرڈ کئے جائیں گے. رجسٹریشن مکمل ہونے پر ‏اہل افراد شناختی کارڈ کے ہمراہ رجسٹرڈ کریانہ اسٹور پر جائیں گے جو اپنے موبائل سے شناخت یقینی بناتے ہوئے رعائتی پیکج والی اشیاء دینے کے پابند ہونگے. حکومت ان کریانہ اسٹورز کو رعائتی اشیاء فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 7 فیصد کمیشن بھی دے گی جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑی جیتنے کے کوپن بھی ‏میسر ہونگے. تاکہ دکاندار ایمانداری سے حق داروں کو پیکج کی اشیاء فروخت کریں.

میکنزم تو اچھا ہے اب اللہ کرے اس کا نفاذ بھی کامیاب ہو

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: