اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ PDM حکومت کے خلاف تحریک چلا کر خود کو ہی تھکائے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد پی ڈی ایم کو احتجاجی تحریک میں وارم اپ میں کم از کم 6 ماہ لگیں، دھرنے کا اصل وقت وہ تھا جب فضل الرحمان اسلام آباد آئے تھے، اب تو اپنے آپ کو خوار کریں گے، اتحادی کہیں نہیں جارہے، جب بھی کوئی ایشو آتا ہے لوگ مطالبے منوانے کی بات کرتے ہیں، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرناہوتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ حکومت کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، ساڑھے تین سال ہوگئے، اب تو اپوزیشن الیکشن مہم چلارہی ہے، جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، مجھے ان سے گلہ ہے کہ بڑی دیر سے شروع کیا، اب تو یہ الیکشن مہم ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں شامل نہیں تھا، ٹی ایل پی کے ساتھ طے ہونے والے معاملات چند دن میں سامنے آجائیں گے، میں نے سعد رضوی سے خود کہا کہ یہ وزارت مذہبی امور اور پنجاب حکومت کا معاملہ ہے، ٹی ایل پی کو پنجاب حکومت کے کہنے پر وزارت داخلہ نے کالعدم قرار دیا تھا، انہی کی درخواست پر پابندی واپس لی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد پہلے سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ہیں، انہوں نے ای سی ایل سے نکلنے کے لیے درخواست نہیں دی، نیب نے ایک اور کیس دو ہفتے پہلے بھیجا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے پڑوس افغانستان میں جو صورتحال ہے اسکے اثرات بھی پاکستان پر ہوں گے، یہ نہیں ہو سکتا 4 کروڑ لوگوں میں بھوک اور ننگ ہو اور اس کے اثرات پاکستان پر نہ ہو ملکی معیشت بڑے امتحان سے گزر رہی ہے ہمارا ایک ہی مسئلہ ہے مہنگائی۔

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: