مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف آج مکمل شٹ ڈاؤن ہوگا۔

اشتہارات


Qries

کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزکے نہتے کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن اورقابض فوج کی جانب سےکشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کی کال پرمقبوضہ وادی میں کاروبار،دکانیں اورٹرانسپورٹ بند رہے گا۔عوام گھروں پرسیاہ پرچم لہرائیں گے۔
میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

نماز جمعہ کے بعد سرینگرسمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔بھارتی فورسزنےاحتجاج کوطاقت سے دبانے کے لئے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی اور لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے3دن میں 9کشمیری نہتے نوجوانوں کوشہید اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔
اور یہ سلسلہ لگ بھگ آٹھ دہائیوں سے جاری ہے مگر کشمیری قوم کے جزبہ حریت کو دبانے میں بھارتی فوج تاحال ناکام ہے اور ناکام ہی رہے گی

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے تاہم اب تک بھارت پر کارگر دباؤ بنانے میں ناکام رہا ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: