ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا پاکستان نے جیتا میچ

بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا
پاکستان نے جیتا میچ

اشتہارات


Qries

یہاں انگلینڈ کو شکست ملی، یہاں آسٹریلیا والے رگڑے گئے، یہاں نیوزی لینڈ کو مات ہوئی اور یہاں سری لنکا بھی رسوا ہوا ۔

مگر اب کی بار میدان میں اترے تھے پاکستانی شاہین ۔

حسبِ معمول سلو پچز بنا کر مہمانوں کا شکار کرنے والے ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، گرتے پڑتے 127 پر پہنچ گئے، حسن علی کے حصے میں تین وکٹیں آئیں تو وسیم جونئیر نے بھی دو شکار کیے۔ اس میدان میں جہاں پہلی باری میں اوسط سکور 119 تھا یہ 127 بنا چکے تھے اور پاکستان کے ہاتھ پاؤں پھولنا عین ممکن تھا۔

لیکن

رضوان نے عمدہ آغاز کیا، ایک شاندار کور ڈرائیو سے اپنے کھاتے میں چوکا لکھوایا مگر مستفیض کی اندر آتی ہوئی ایک شاندار گیند پر بولڈ ہوئے ۔ گیند واقعی شاندار تھی، بھئی واہ ❤️

اب بابر نے بھی جلد ہی رضوان کو پویلین میں جوائن کر لیا، ان سائیڈ ایج اور بابر کی بیلز بھی فضا میں بکھر چکی تھیں، حیدر علی وکٹوں کے سامنے سلوگ سویپ مارنے کی ناکام کوشش میں وکٹ اور ریویو ضائع کروا بیٹھے، سینئر ترین کھلاڑی شعیب ملک آئے اور انتہائی بھونڈے انداز میں رن آوٹ ہو کر نہ صرف صفر کی خفت سے دوچار ہوئے بلکہ سفینہ ء ٹیم کو بیچ منجدھار میں الوداع کہہ دیا ۔

دل خوش کرنے کیلیے خوش دل اور فخر زمان نے اس ڈوبتی ناؤ کے چپو سنبھالے، خراب گیندوں کا انتظار کیا اور ٹائیگرز کے جال سے بچ بچا کر پاکستانی جہاز کو کنارے لانے لگے اور کنارے سے کچھ ہی دور تھے کہ یکے بعد دیگرے دونوں ایک ہی انداز میں پویلین لوٹ گئے، ایج پر کیپر نے کیچ پکڑنے میں ذرا بھی تامل نہ کیا ۔

اب پھول سے چہرے والے شاداب کو جوائن کیا نواز نے اور پھر سیکنڈ لاسٹ اوور میں انتہائی ناہموار پچ پر دو چھکے لگا کر اعلان کر دیا کہ

ملک بچانا ہے تو نواز ہی کام آئے گا 😉

دوسری طرف شاداب بھی کپتان کا نائب ہونے کا حق ادا کر رہا تھا، اخری اوور میں دو رنز درکار تھے، پہلی گیند فیلڈر کے ہاتھ میں تو دوسری تماشائیوں کے بیچ میں 😍

پاکستان 4 گیندیں قبل ہی میچ جیت چکا تھا ۔ ان شاء اللہ اب کلین سویپ کی بنیاد رکھی جا چکی ہے 😍
شاداب نے 10 گیندوں پر 21 اور اور نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز کی فتح گر باریاں کھیلی۔

ہم جیتیں گے اور گھر کے شیروں کا گھر میں گھس کر شکار کریں گے۔

ان شاء اللہ

آرجے ساجد عثمانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: