قرآن کے سائنسی معجزات پارٹ 13، قرآن کا مکڑی کے جالے کے متعلق بیان اور سائنسی وضاحت

قرآن مجید کی آیت مکڑی کے گھر کی معاشرتی نزاکت کی صحیح طور پر نشاندہی کرتی ہے جس کے متعلق سائنسدانوں نے حال ہی میں دریافت کیا ہے۔

مَثَلُ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَوۡلِیَآءَ کَمَثَلِ الۡعَنۡکَبُوۡتِ ۖ ۚ اِتَّخَذَتۡ بَیۡتًا ؕ وَ اِنَّ اَوۡہَنَ الۡبُیُوۡتِ لَبَیۡتُ الۡعَنۡکَبُوۡتِ ۘ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۱﴾

جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے سرپرست بنا لیے ہیں ان کی مثال مکڑی جیسی ہے جو اپنا ایک گھر بناتی ہے اور سب گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہی ہوتا ہے۔ کاش یہ لوگ علم رکھتے۔

یہ آیت قرآن کی سورت نمبر 26 کی آیت نمبر 41 ہے،یہاں دلچسپی کا حصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے کہ تمام گھروں میں سب سے کمزور گھر

مکڑی کا ہوتا ہے۔ 
خالص عربی زبان میں ، لفظ “اَوۡہَنَ” کا ترجمہ (سب سے کمزور) کیا گیا ہے۔ اور مفہوم کی گہری نگاہ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا مطلب ہر طرح سے جسمانی , ذہنی یا معاشرتی طور پر سخت کمزوری اور بے بسی ہے۔20 ویں اور 21 ویں صدی میں فطرت اور جنگلات کی زندگی کے مطالعہ کی توسیع کے ساتھ ہی ماہرین فطرت اور سائنس دانوں نے مکڑیوں کی زندگی میں واقع عجیب و غریب مشاہدات کو بے نقاب کیا ہے۔
جنسی نرخوریمکڑیوں کی 45،000 سے زیادہ معلوم اقسام میں ، یہ بہت عام ہے کہ مرد مکڑیاں ان کی مادہ کی طرف سے مار کر کھا لی جاتی ہیں ، جس کی اصطلاح جنسی کینبالیزم/نرخوری کے نام سے مشہور ہے[1]۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ، تاہم ، سائنسدانوں کی طرف ایک نظریہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ نر مکڑی کا جسم مادہ مکڑی کو انتہائی ضروری غذائی اجزا فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے وہ صحت مند انڈے دیتی ہے۔ اسپین کے اریڈ زون کے تجرباتی اسٹیشن کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً تمام مکڑیوں کی اقسام میں ، جارحانہ مادہ مکڑیاں اپنے نر ساتھیوں کو اندھا دھند قتل کردیتی ہیں چاہے اس نر کو کمتر سمجھا جائے یا نہیں[2]۔ بہت سی مکڑیوں کی اقسام ایسی ہیں جن میں ، مادہ مکڑیاں حتی کہ ممکنہ ساتھیوں کو بھی مار ڈالتی ہیں جن کے ساتھ وہ ملاپ کرنے میں دلچسپی تک نہیں رکھیں[3]۔

اشتہارات


Qries

نرخوری کرتی ایک مادہ مکڑی، جمپنگ سپائیڈرCredit: Shawn M. Wilder


کچھ مکڑیوں کی اقسام میں ، جیسا کہ ڈارک فشینگ اسپائیڈر ، نر مکڑی اندرونی وجوہات کی بنا پر ملن کے بعد خود بخود مر جاتی ہے۔  اور پھر اس کی مادہ اسے بے دردی سے کھا جاتی ہے[4]۔ مکڑی کی دوسری نر اقسام  صرف چند بار ملن کے بعد خود بخود مرجاتی ہیں اور بہت ساری تعداد میں مادائیں زندہ رہ جاتی ہیں، جن میں نر صرف چند مہینوں کے لئے زندہ رہتے ہیں اور مادائیں چند سال تک زندہ رہتی ہیں۔
جب چھوٹی سائز کے نر مکڑیاں اگر خوش قسمتی سے ملن کے بعد زندہ رہ جائیں، تو وہ اپنے شریک حیات کی نر خوری  کو جانتے ہی،اس کو چند درجن سے چند ہزار انڈوں کے ساتھ اکیلا چھوڑتے ہوئے, فورا ہی اپنی زندگی کے لئے دوڑ لگا دیتے ہیں [5]۔ یہ احوال برازیل میں پائی جانے والے وینڈرنگ سپائیڈر میں عام ہے۔

اشتہارات


Qries

2013 میں جمہوریہ چیک کی مساریک یونیورسٹی سے محققین لینکا سینٹینسکا اور اسٹینو پیکر نے مکڑیوں کے متعلق ایک نئی تحقیق شایع کی جس نے مکڑیوں کے مہلک ملن کے نیچر کو ایک نیا موڑ دیا ہے، جس کے مطابق بلیک ویڈؤ سپائیڈرز کی مائکاریا سوسیلیبلس پرجاتیوں میں عام طور پر نر اور مادہ مکڑیاں دونوں ہی ایک دوسرے کو ملن کے بعد مار کر کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مکڑی کی زندگی بطور نوزائیدہ بچہ:

بہت ساری مکڑیوں کی اقسام میں ، نوزائیدہ مکڑیوں کے پاس صرف ان کی ماں ہوتی ہے جو انھیں کھانا کھلاتی ہے اور ان کی حفاظت کرتی ہے۔ جب کھانے کی کمی ہوجاتی ہے تو ماں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے غیر تیار شدہ انڈے(جن سے بچے نہیں نکلے ہوتے) ان کو کھلائے۔لہذا ایک نوزائیدہ مکڑی کو زندہ رہنے کےلئے اپنے ہی بھائیوں اور بہنوں (جن کی ابھی پیدائش نہیں ہوئی ہوتی) کو کھانے کے ٹراما/صدمے سے گزرنا پڑتا ہے[7]۔جب ان کے پاس کھانا پینے کے لئے مزید غیرضرور انڈے نہ ہوں اور نہ ہی کیڑے جال میں پھنسیں یا ماں کے ہاتھوں پکڑے جائیں، تو ایک اور عام مشاہدہ یہ ہے کہ یہ بچے مکڑیاں ، مایوسی کے عالم میں ایک دوسرے پر حملہ کر دیتی ہیں اور وہ چھوٹا سا مکڑیوں کے رش سے بھرا انکا جال نما گھر قتل عام کے ایک محدود پنجرے میں بدل جاتا ہے۔ بے بس ، ماں مکڑی اس کے بعد عام طور پر اپنے ہی نوزائیدہ کو مارنے اور کھانے میں بھی مصروف ہو جاتی ہے تاکہ صرف ایک اور دن گزرا سکے۔
بے شک سورت العنکبوت کی آیت 41 مکڑیوں کے گھر/گھرانے کے کمزور ہونے کی جو بات کرتی ہے وہ بلکل اس پر پوری اترتی ہے
جاری ہے۔۔۔۔
ہاشیہ

  1. Pappas, Stephanie.  June 2016.  Male Orb-Web Spiders Are Choosy About Their Cannibal Mate.Live Science. Retrieved from http://www.livescience.com/54944-male-orb-web-spiders-choosy-
  2. Gannon, Megan.  April 2014.  Food vs.  Sex: Why Some Female Spiders Eat Males Before Mating. Live Science. Retrieved from http://www.livescience.com/45066-virgin-female-spiders-eat-males.html
  3. Gannon, Megan.  April 2014.  Food vs.  Sex: Why Some Female Spiders Eat Males Before Mating. Live Science. Retrieved from http://www.livescience.com/45066-virgin-female-spiders-eat-males.html
  4. Lewis, Tanya.  June 2013.  Tough Love: Male Spiders Die for Sex. Live Science. Retrieved from http://www.livescience.com/37536-spiders-die-for-sex.html
  5. Szalay, Jessie.  December 2014. Tarantula Facts.Live Science. Retrieved from http://www.livescience.com/39963-tarantula.html
  6. Cadieux-Shaw, Lillianne.  May 2013.  Study: Male Black Widow Spiders eat their Mates too.Canadian Geographic,  Retrieved from http://www.canadiangeographic.ca/article/study-male-black-widow-spiders-eat-their-mates-too
  7. Englehaupt, Erika.  February 2014.  Some Animals …facts. Science News.  Retrieved from https://www.sciencenews.org/blog/gory-details/some-animals-eat-their-moms-and-other-cannibalism-facts

Syed Muhammad Ali

Student of Electrical Engineering,Blogger, Website Designer, Graphic Designer, Website Manager and Social Media Manager

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: