آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کا مستقبل گوگل نے خوشخبری سنادی

‏گوگل نے 60 ارب ڈالر کی خوشخبری سنا دی

پاکستان میں بڑھتی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دیکھتے ہوئے گوگل نے پاکستان سافٹ وئیر ایسوسی ایشن (پاشا) کے ساتھ ملکر ایک سروے کیا ہے. جسکے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پچھلے تین سالوں کے دوران 2 گنا بڑھ چکی ہیں.

اشتہارات


Qries

رواں سال یہ حجم 3 ارب ڈالر کو ‏کراس کرجاے گا. جو ایک سال کا سب سے زیادہ حجم ہے. اس وقت ملک میں 3 لاکھ آئی ٹی گریجویٹ ہیں. جن میں ہر سال 25 ہزار کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے. اگلے 10 سالوں میں مجموعی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ جاے گی. گوگل کے مطابق اگر پاکستان اپنے ان گریجویٹس پر سرمایہ کاری کرے تو اگلے 10 سال میں ‏آئی ٹی انڈسٹری کا حجم 60 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے.

آئی ٹی کے 8 بڑے اور ایمرجنگ شعبے جن میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کلوڈ کمپیوٹنگ ریموٹ سینسگ اور انٹرنیٹ آف تھنگس وغیرہ شامل ہیں پر کام کے مواقع پیدا کرنے ہونگے. انڈیا نے اس انڈسٹری کو خاطر خواہ توجہ دی جسکی وجہ سے آج 150 ارب ڈالر سالانہ ‏کما رہا ہے جبکہ بنگلہ دیش 2015 میں مستقبل کا آئی ٹی حب قرار دیا جاچکا ہے. بدقسمتی سے ہر شعبے کی پاکستان اس شعبے میں بھی کافی دیر سے جاگا ہے لیکن گوگل پرامید ہے کہ موجودہ رفتار اگر برقرار رہی تو پاکستان اس شعبے میں بہت ترقی کریگا.

اللہ کرے گوگل کی یہ پیشگوئی سچ ثابت ہو

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: