وفاقی حکومت کا سمندری تجارتی جہازوں کو بڑھانے کا فیصلہ

سب سے اہم پیشرفت

اشتہارات


Qries

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس تجارتی سرگرمیوں کو سرانجام دینے کیلئے صرف 11 بحری جہاز ہیں. جو ناکافی ہیں. سینٹرل ایشیائی ریاستوں کو بحری راستہ دینے سمیت گوادر پورٹ پر بڑھتی تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر جہازوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہوچکا تھا.

اس ‏ضمن میں وفاقی حکومت نے شپنگ کارپوریشن کو ہدایت جاری کی تھی کہ چونکہ حکومت فوری طور پر خود سے بحری جہاز نہیں خرید سکتی اس لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کوششیں شروع کی جائیں.

آبی وسائل کے وزیر علی زیدی نے اس بارے میں خوشخبری سنائی ہے کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن اپنے فلیٹ میں ‏4 مزید جہازوں کا اضافہ کرنے جارہی ہے جو نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے خریدے جائیں گے. جلد ٹینڈر جاری کردیا جاے گا. جسکے بعد تمام امور طے ہونگے.

شکر ہے حکومت نے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اس بارے میں اقدامات شروع کردیئے ہیں امید ہے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے.

تاریخ دانوں سے ایک ‏سوال کرنا چاہوں گا؟

جب بھٹو نے نیشنلائزیشن کے تحت اقدامات شروع کئے تھے تو پاکستان کے پاس کتنے تجارتی بحری جہاز تھے اور ان میں سے کتنے بیچ دئے گئے تھے؟

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: