زیر زمین پانی کی قلت واسا لاہور کا بڑا فیصلہ

‏لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح سالانہ 2 فٹ نیچے جارہی ہے. ماہرین کے مطابق اگر پانی موجودہ حساب سے استعمال ہوتا رہا تو 10 سال بعد لاہوری پانی خرید کر استعمال کرینگے.

اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے واسا نے شہر میں فوری طور 7 لاکھ پانی کے میٹرز نصب کرنیکا فیصلہ کیا ہے. 9 ارب روپے کے ‏منصوبے میں ملک میں پہلی فیکٹری بھی لگائی جائیگی جو یہ میٹرز تیار کریگی.

اشتہارات


Qries

گھریلو صارفین سے 170 روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے جبکہ 50 ہزار کمرشل صارفین سے استعمال کے حساب سے بل وصول کیا جائے گا. ان میں منرل واٹر والی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ہزاروں لیٹر پانی نکالتی ہیں اور فی لیٹر ‏2 سے 3 روپے ادا کرکے وہی پانی 35 سے 40 روپے فروخت کرتی ہیں.

صوبائی حکومت اس منصوبے کو دوسرے شہروں تک توسیع دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہے تاکہ پانی کا ضیاع کم سے کم ہو

اچھا منصوبہ ہے اللہ کرے کامیاب ہو

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: