وزیر اعظم کے، پاس قرض اتارنے کا کیا پلان ہے؟؟؟
وزیراعظم کے پاس ملکی قرضہ اتارنےکا پلان کیاہے؟
اشتہارات
وزیراعظم کل لاہور میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اور آئی ٹی پارکس میں بزنس شروع کرنے کیلئے باقاعدہ لائسنسگ کا افتتاح کرینگے. آج اسلام آباد میں سپیشل اکنامی زونز کے گورنرز کی میٹنگ میں بتایا گیا کہ ابتک ان زونز پر 2 ہزار ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں. جبکہ 520 ملین کی سرمایہ کاری کی آفرز موصول ہوئی ہیں. رشکئی اور فیصل آباد میں اکنامی زونز پر کام جاری ہے جبکہ دھابیجی اور قلعہ سیف اللہ میں بھی کام ابتدائی مراحل میں ہے. اسلام آباد لاہور کراچی میں آئی ٹی پارک بناے جارہے ہیں.
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 2018 ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کیا تھا تانیہ ادرس کو ہیڈ مقرر کیا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر انکو ہٹا دیا گیا. لیکن وزیراعظم نے سلیکان ویلی میں کام کرنیوالے پاکستانی ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کو سپیشل اکنامی زونز کا سربراہ بناتے ہوئےمکمل اختیارات دئیے.جنہوں نے مارچ 2021 میں عزم ظاہر کیا کہ وہ زونز کو سلیکان ویلی کی طرز پر ڈویلپ کرینگے جس سے دنیا کی ٹاپ ٹیکنالوجی کمپنیاں یہاں آئیں گی. یہ بھی یقین دلایا کہ پاکستان کی افرادی قوت اتنی ہے کہ اگلے 3 سال میں آئی ٹی سیکٹر میں 25 بلین ڈالر تک کی غیرملکی سرمایہ کاری بھی لائیں گے. اس سلسلے میں وہ دن رات کام کررہے ہیں آئی ٹی پالیسی بھی منظور ہوچکی ہے جسکے بعد متعدد کمپنیوں نے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے. اسی دلچسپی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کل لاہور میں باقاعدہ لائسنسگ جاری کرنیکا افتتاح کیا جارہا ہے. امید کی جارہی ہے فیسبک مائیکروسافٹ اور گوگل جیسی کمپنیاں بھی پاکستان آئیں گی. ابتدائی طور پر آنیوالی آفرز کا تخمینہ 520 ملین لگایا گیا ہے. جسکے بعد امید جاگی ہے کہ پاکستان اگلے 5 سال میں IT سیکٹر میں بھارت اور بنگلہ دیش کے ہم پلہ ہوگا. وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اگلے 2 سال میں واجب الادا 25 بلین ڈالر کا قرض آئی سیکٹر کی سرمایہ کاری سے ادا کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کی مزید شرائط نہ ماننی پڑیں.
اللہ رب العزت سے دعا ہے یہ باتیں محض باتیں ہی نہ رہ جائیں بلکہ حقیقت ثابت ہوں…!!!
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022