پاکستان کی پہلی سیکیورٹی پالیسی منظور
پاکستان کی پہلی قومی سیکورٹی پالیسی منظور
اشتہارات
نیشنل سیکورٹی کونسل کا آج 36 واں اجلاس ہوا جسکی صدارت وزیراعظم نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کی پہلی نیشنل سیکورٹی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ جسے حتمی منظوری کے لیے کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ یہ پالیسی 2022 سے لیکر 2026 تک فعال ہوگی۔
جسکے بعد اسے اس وقت کے حالات کے مطابق ازسر نو مرتب کیا جائے گا۔ منظور کی گئی پالیسی گزشتہ 7 سال کی اندرونی اور بیرونی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ جس میں تمام قومی و صوبائی اداروں نے اپنی رائے دی ہے۔ اس پالیسی میں معاشی سیکورٹی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ جسکےتحت تمام معاشی سرگرمیوں کا تحفظ ریاست کا اولین فرض ہوگا۔ کیونکہ مضبوط معیشت ہی بہترین دفاع اور خوشحالی کی ضامن ہے۔
پالیسی کے تحت ہی کشمیر کاز کو اجاگر کیا جایا گاجبکہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بھی اسی کی روشنی میں استوار کئے جائیں گے۔ مشیر قومی سلامتی ماہانہ بنیادوں پر سیکورٹی کو پالیسی کی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے۔
اچھی کوشش ہے کیونکہ اس پالیسی سے حکومت وقت اور قومی سلامتی اداروں کے مابین ہم آہنگی بڑھے گی جس سے یقیننا پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
آپ کیا کہتے ہیں۔؟
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022