ملک میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت
پختون خواہ میں گیس کے میگا ذخائر دریافتتیل و گیس تلاش کرنیوالی ملک کی سب سے بڑی کمپنی
OGDCL
نے خیبر پختون خواہ کے ضلع لکی مروت میں گیس کے ایک بڑے ذخیرے کی موجودگی کی تصدیق کی ہے.
اس دریافت کو گزشتہ 10 سال کی سب سے بڑی دریافت قرار دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق والی کا علاقہ ہے جو وزیرستان اور لکی مروت میں واقع ہے.
والی بلاک کا رقبہ 2179 مربع کلومیٹر پر محیط ہے. ڈرلنگ کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ یہاں 100 ملین بیرل تیل کے برابر گیس و تیل موجود ہے.
روزانہ100 سے 150
MMCFD
گیس حاصل ہوگی. یہ مقدار ایک قطری کارگو کے برابر ہے جسکی مالیت 10 ارب روپے ہے. یومیہ 10 ہزار بیرل تیل بھی نکلنے کی امید ہے. یاد رہے اس وقت یومیہ ضرورت 6 لاکھ بیرل ہے.
جس میں سے 85 ہزار بیرل لوکل اور باقی درآمد کیا جارہاہے. والی بلاک میں کل 10 کنویں کھودنے کا پلان ہے. جن میں سے پہلا کنواں کھودا جاچکا ہے.
جسکے بعد ذخائر کا اندازہ لگایا گیا ہے. باقی 9 کنوئیں اگلے 3 سے 4 سال میں کھود لئے جائیں گے.
یاد رہے اس دریافت کے علاوہ موجودہ حکومت نے2018 میں 23 بلاکس کی نیلامی کی تھی جبکہ 14 بلاکس کی نیلامی مارچ 2022 تک کردی جائے گی. امید کی جارہی ہے3 سے4 سال میں متعدد بلاکس سےسپلائی شروع ہوجاےگی.بہت اچھی خوشخبری ہے دعا ہےکامیابی ملے.
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022