مری میں صورتحال سنگین

برفانی طوفان مری سیاحوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مری میں برفانی طوفان آنے کے بعد مری میں سیاح پھنس گئے سڑک یا گاڑیوں میں رات گزارنے والے سیاحوں کیلئے مری موت کا سامان بن گئی
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق
سولہ سے انیس لوگوں کی سخت سردی کی وجہ سے موت ہوگئی ہے

یاد رہے برفباری کو انجوائے کرنے اس بار گنجائش سے زیادہ سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا تھا جس کے بعد مقامی انتظامیہ کیلئے سہولیات فراہم کرنا ناممکن ہوگیا تھا


وزیراعلی پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں موجود سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری عمارتوں کو سیاحوں کیلئے کھولنے کا حکم دیدیا ہے

پاک فوج کے جوان ریسکیو کیلئے مری پہنچ گئے جس کے بعد حالات جلد معمول پر آنے کی امید ظاہر کی جارہی


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری نے ٹویٹر پر سیاحوں سے مری اور بالائی علاقوں کے جانب سفر ملتوی کرنے کی گزارش کی ہے.
وزیرداخلہ کے مطابق مری جانے والے تمام راستے بند ہیں تاہم صرف خوراک، ادویات، اور گرم کپڑوں کی گاڑیوں کو مری جانے دیا جارہا

وفاقی وزیر اطلاعات نے حال ہی میں ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ مری کی سڑکیں کلئیر کرلی گئیں ہیں جبکہ پھنسی ہوئی کئی گاڑیاں بھی واپس کی جاچکیں ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: