پاکستان کا سب سے بڑا پروجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم کب مکمل ہوگا؟

‏پاکستان کاسب سے بڑا پراجیکٹ اب مکمل ہوگا.

دیامر بھاشا ڈیم 35924 ایکڑ رقبے پر بننا ہے. جس میں سے32072 ایکڑ زمین حکومت خریدچکی ہے. جو 90 فیصد بنتی ہے. بقیہ 10 فیصد یعنی3891 ایکڑ پختونخواہ اور گلگت بلتستان کی سرحد پر واقع ہے. اس زمین کی ملکیت پر 2 قبائل کے درمیان 2014 سےتنازعہ ‏تھا جس میں 7 افراد جاں بحق بھی ہوے تھے. اس تنازعہ کو حل کرنے اور زمین حاصل کرنے کیلے حکومت نے 2020 میں 26 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جو تمام مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے. جسکے بعد اگلے 3 ماہ میں 10 فیصد زمین بھی حکومت خریدنے میں کامیاب ہوجائے گی. جس سےامید پیدا ‏ہوئی ہےکہ ڈیم اپریل 2029 تک مکمل فعال ہوجاےگا. ڈیم 8.1 ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کریگا. ذخیرہ کرنیوالی سائٹ 2026 میں مکمل ہوجائیگی جبکہ ٹربائن کی تنصیب 2029تک مکمل ہوگی. جس سےسالانہ 18 ارب یونٹس سستی بجلی حاصل ہوگی. اس وقت پاکستان کی کل سالانہ پیداوار کا حجم 137 ارب یونٹس ہے. ڈیم کے پانی سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ بنجر رقبہ سیراب بھی ہوگا جو یقننا انقلاب برپا کریگا. ڈیم پر اس وقت 24 گھنٹے کام جاری جبکہ کل لاگت کا تخمینہ 14 ارب امریکی ڈالرز لگایا گیا ہے.

دعا ہے یہ گیم چینجر منصوبہ وقت پر مکمل ہو

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *