حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل

سکینڈل گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی مشہور سکینڈل گرل حریم شا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس کے سامنے کافی سارے بیرونی کرنسی کے نوٹ میں پڑے ہوئے ہیں حریم شا کہتی ہے کہ بہت افسوس ہوتا ہے کہ اپنے ملک کی نہ کرنسی کی ویلیو ہے اور نہ ہی پاسپورٹ کی جنہوں نے کرنسی اور پاسپورٹ کو عزت دینے کا وعدہ کیا تھا وہ کچھ نہیں کرپائے۔


مری کے حالات آپ کے سامنے ہیں کہ ذرا سی برفباری نے کئی جانیں لے لیں پھر پیسوں کی طرف اشارہ کرکے کہتی ہے زیادہ پیسے لیکر نکلتے وقت آپ احتیاط کریں ورنہ پکڑے جائیں گے ساتھ اداروں کو مکڑی کا جالے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہتی ہے مجھے تو نہیں پکڑا اور آپ کو پتہ ہے مجھے یہ پکڑ بھی نہیں سکتے کیونکہ پاکستان کا قانون صرف غریبوں کیلئے ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے کچھ لوگ اداروں کو کوس رہے ہیں اور کچھ لوگ حریم شا کو پیپلز پارٹی کے منی لانڈرنگ کی نئی ایان علی قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کریں

واضح رہے حریم شا کو اپنے متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت ملی ہے جن میں وہ وزیر خارجہ آفس سمیت مختلف سرکاری عمارتوں میں ویڈیوز بناتی رہی ہیں۔

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: