دبئی ایکسپو 2022 میں پاکستانی پولئین نے کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے معاہدوں پر دستخط

‏پاکستان میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

دبئی ایکسپو کا افتتاح یکم اکتوبر 2020 کو ہوا 6 ماہ تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دنیا کے 192 ممالک شریک ہیں. 7 ارب ڈالر کی لاگت سے جاری اس میگا تجارتی سرگرمی میں 25 ملین لوگ وزٹ کریں گے. اب تک پاکستان پویلین ٹاپ 5 میں ہے. 44 کمپنیوں نے ‏مختلف شعبوں میں 8 ارب ڈالر کے ایم او یو سائن کئے ہیں. قابل ذکر یوں ہیں.

  1. کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی پختونخواہ میں خان پور کےمقام پر 2700ملین ڈالرز کی لاگت سے ساحتی ریزارٹ بناےگا. جس میں تمام جدید سہولیات سے آراستہ سیاحتی شہر بھی بسایا جاے گا.
  2. یہی اتھارٹی 120 ملین ڈالرز کی لاگت سےہائیڈروجن پاور پلانٹ لگایا جائے گا. جو پاکستان میں ہائیڈروجن انرجی کامیگا منصوبہ ہوگا.
  3. جنوبی کوریا پختون خواہ کے ضلع کوہستان میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے پن بجلی کا منصوبہ لگاے گا جس سے 496 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی.
  4. کوریا ہی چترال سے سوات تک225 کلومیٹر طویل ‏ٹرانسمیشن لائن بچھائے گا جس پر 250 ملین ڈالرز لاگت آئے گی. علاقے کی تمام پن بجلی کو نیشنل گریڈ سے منسلک کیا جائے گا.
  5. کورین کمپنی زنرجی 300 ملین ڈالرز کی لاگت سے پختونخواہ میں سولر پینل بنانیکی فیکٹری لگانے کے ساتھ تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریگی.
    ‏6. الپائن نامی کمپنی کالام میں جدید سہولتوں سے آراستہ میگا سیاحتی مقام بناے گی. مزید تفصیلات جلد جاری ہونگی.
  6. شیخ دلموک کی کمپنی 165 ملین ڈالرز کی لاگت سے سوات میں 85 کلومیٹر کی ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی.
  7. سمارا گروپ 100 ملین ڈالرز کی لاگت سے فوڈ پراسیسنگ پلانٹ لگاے گا.
    ‏9. دبئی ٹیولپ گروپ 90 ملین ڈالرز کی لاگت سے سولر پارک لگاے گا.

یہ میگا پراجیکٹس ہیں جبکہ چھوٹے چھوٹے پراجیکٹس کی تفصیلات بھی جلد جاری ہونگی. یہ کمپنیاں اب پاکستان میں فزیبلٹی سٹڈی کرینگی اور پھر حتمی معاہدے سائن ہونگے.

ٹروجرنلزم ان منصوبوں کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے.

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: