پاکستان قازقستان سے سستی گیس کے حصول کے کوشش میں
پاکستان قازقستان سے سستی گیس لینے کی کوشش میں….!!!
قازقستان کے پاس دنیا کے پندرہویں بڑے گیس کے ذخائر ہیں. حجم 85 ٹریلین کیوبک فٹ ہے.
جو دنیا کے کل گیس ذخائر کا 1 فیصد ہیں. یہ موجودہ ملکی ضرورت کو 150 سال تک پورا کرسکتے ہیں. پاکستان کے اس وقت قازقستان سے گیس درآمد کرنے کیلئے مذاکرات چل رہے ہیں. چونکہ قازقستان لینڈ لاک ملک ہے اس لئے تیل و گیس کے وسیع ذخائر سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے. دونوں ملکوں کے درمیان 2ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ہے. اس لئےگیس پائپ لائن بچھانے کا پلان ہے.
جو چین کے راستے سے گزر کرپاکستان پہنچے گی. چین اس پائپ لائن سے کاشغر کو سپلائی دیناچاہتاہے اس لئےچین بھی مذاکرات کی کامیابی کےلئےکوشاں ہے. قازقستان سی پیک کا حصہ بنناچاہتاہے اس لئے قوی امکان ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ثابت ہونگے اورپاکستان کو قطر کی نسبت سستی گیس حاصل ہوسکے گی. حکومت پاکستان ترکمانستان کو بھی گیس کے نرخ کم کرنے پر رضا مند کرچکی ہے.
تاپی نامی گیس پائپ لائن پہلےہی دونوں ممالک کےدرمیان بچھی ہوئی ہے جو افغانستان کے راستے 🇵🇰 اورآگے بھارت جاتی ہے.چونکہ ترکمانستان نرخ کم نہیں کررہاتھا اس لئےسپلائی ممکن نہیں ہورہی تھی اور منصوبہ سالوں سےبند پڑاتھا. اب حکومت کی مثبت کوشش سےامیدہےاس پائپ لائن سےجلد سپلائی ممکن ہوگی!
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022