محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلئیر آف د ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آئی سی سی پلئیر آف د ائیر کا ایوارڈ محمد رضوان نے جیت لیا

تفصیلات کے مطابق سال 2021 پاکستان میں ٹی ٹونٹی کے حوالے سے شاندار سال رہا جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بیس فتوحات حاصل کرکہ اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا ان فتوحات میں اہم کردار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ادا کیا محمد رضوان نے 1300 سے زائد انٹرنیشل ٹی ٹونٹی سکور کئے جبکہ مجموعی طور پر ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 2000 سے زائد سکور کرکہ بڑے بڑے ریکارڈ ہولڈرز کو پیچھے چھوڑدیا اس کے علاوہ وکٹوں کے پیچھے 50 سے زائد شکار بھی رضوان کی کاکرکردگی کا حصہ رہے


صرف یہی نہیں سال 2021 کے اوائل میں محمد رضوان آئی سی سی ریکنگ میں 156 نمبر پر تھے اور سال کے اختتام تک وہ تیسرے نمبر تک پہنچ چکے ہیں محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کے وجہ سے انہیں ٹی ٹونٹی پلئیر آف د ائیر کے ایوارڈ کیلئے انہیں نامزد کیا گیا تھا جو آج محمد رضوان کے حصے میں ہی آیا

محمد رضوان نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہوتا ہے اللہ سے ہوتا ہے اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا وہ اس ایوارڈ پاکستان اور پاکستانی عوام کے نام کرتے ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: