پشاور زلمی بمقابلہ کوئیٹہ گلیڈیٹرز کس میں ہے کتنا دم

کوئٹہ بمقابلہ پشاور کس میں ہے کتنا دم

پاکستان سپر لیگ سیزن سات کا پہلا ایڈیشن کراچی میں جاری ہے جہاں پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کردیا
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا اہم ترین مقابلہ آج شام سات بجے کراچی میں پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کھیلا جائے گا
اگر دیکھا جائے تو پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 16 بار ہوا ہے دونوں ٹیموں نے آٹھ آٹھ میچ جیت رکھے ہیں
پی ایس ایل سیزن سات کے شروعات میں پشاور زلمی مشکلات کا شکار نظر آرہی ہے ان کے مین بلے باز کامران اکمل کپتان وہاب ریاض اور حیدرعلی کا کوئیڈ پازیٹیو آیا تھا تاہم حیدرعلی نے ریکوری کرلی ہے اور آج کے میچ میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے لیکن افغانستان سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز حضرت اللہ زازئی (پلاٹینم پک) کورونا میں مبتلاء ہوگئے ہیں تو وہیں کوئٹہ ٹیم کی شان بوم بوم آفریدی کا کوئیڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے

یاد رہے وہاب ریاض کے بعد پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے تجربہ کار شعیب ملک سرانجام دیں گے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کی کمان پی ایس میں سب سے زیادہ کپتانی کرنے والے سرفراز احمد سنبھالیں گے

امید ہے کہ آج کا میچ بہترین ہوگا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: